اسرائیل اپنے انجام کو پہنچنے والا ہے،شیخ ناصری

0 44

دین اسلام ایک اٹل حقیقت جبکہ اسرائیل اپنے انجام کو پہنچنے والا ہے رسول اکرم ﷺ سے ہماری محبت ایک سچی محبت ہے جبکہ اسرائیل جھوٹ کی بنیاد پر کھڑا ہے جو فنا کی راہوں پر گامزن ہے ان خیالات کا اظہاروکیل آيت الله العظمٰی شیخ محمد الیعقوبی (حفظہ اللہ) وسربراہ شوری علماء جعفریہ پاکستان علامہ شيخ ہادی حسین ناصری نےخاتم النبینؐ کانفرنس سےخصوصی خطاب کرتے ہوئےکیا ۔

انہوں نےولادت باسعادت سیدالانبیاء ﷺکے موقع پر ہدیہ تبریک پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ بقول قائد محترم جشن میلاد 12 کو ہو یا 17 ربیع الاول کو ہم سب کا مقصد حضوراکرم ﷺ کا میلاد مسعود منانا ہی ہےآج کے دن ہم نے اسی عنوان کے تحت ’’خاتم النبینؐ کانفرنس‘‘کا انعقاد یقینی بنایاتاکہ دنیا کو یہ پیغام بہتر انداز میں جاسکے کہ ہم سب مسلمانوں کا ختم نبوت پر ایک جیسا ہی عقیدہ ہے جس میں کسی قسم کا کوئی اختلاف موجود نہیں۔

علامہ شيخ ہادی حسین ناصری نے کہا ہے کہ اگرچہ ہم سب یہاں حضرت محمد ﷺ کی ولادت کی خوشی منانے کیلئے اکٹھے ہوئے ہیں لیکن ریجن کے حالات ایسے ہیں کہ ہمیں اس بات پر بھی توجہ مبذول کرنی چاہئے کہ ہمارے آس پاس کیا ہو رہا ہے بہرحال مجھے یقین ہے انشاء اللہ وہ دن دور نہیں ہے جب امت مصطفی ﷺ فرزند مصطفیؐ کی قیادت میں عدل اور انصاف کی بنیاد پر پوری دنیا میں اسلامی حکومت قائم کرینگے۔

علامہ شيخ ہادی حسین ناصری نے کہا کہ یہ ایک اٹل حقیقت ہے جس کی وجہ سے میں مطمئن ہوں اور مجھ سے زیادہ فلسطین اور لبنان کے مسلمان مطمئن ہیں کہ الحمد للہ امت مسلمہ بیدار ہو چکی ہے اس امت کو اب مزید دھوکہ نہیں جا سکتا اور ایک بات طے شدہ ہے کہ مزاحمت اور مقاومت عزت کا راستہ ہے اور انشاء اللہ تعالیٰ امت مسلمہ کبھی بھی مزاحمت اور مقاومت کا راستہ نہیں چھوڑے گی ۔

علامہ شيخ ہادی حسین ناصری کا کہنا تھا کہ جب دوستوں نے کہا کہ ہمیں دفتر آیت اللہ العظمیٰ شیخ محمد الیعقوبی(حفظ اللہ) کی جانب سے وفاقی دارالحکومت میں ایک کانفرنس رکھنی ہے جس کے حوالے سے کئی ناموں کی تجویز دی گئی اس دوران میں نے کہا کہ ایسا نام رکھتے ہیں جو تشیع کا عقیدہ بیان کرے کیونکہ پاکستان میں ہم تشیع کا روشن چہرہ ابھی تک بیان نہیں کر سکے جوکہ ہماری یعنی علماء کی ذمہ داری ہے جس طرح علماء کی ذمہ داری بنتی ہے کہ میدان سیاست کو خالی نہ چھوڑا جائے اور اپنے وجود کو ثابت کریں اسی طرح یہ بھی ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم تشیع کا روشن چہرہ دنیا کو دکھائیں ۔

پاکستان میں بہت سے لوگ گمراہ ہیں جن کو نہیں معلوم کہ شیعہ حضرت مصطفی ﷺ کے حوالے سے کیا عقیدہ رکھتے ہیں۔ اس لئے ہمارا انتخاب یہ ہوا کہ کانفرنس کا نام ’’ختم نبوت‘‘ سے مربوط ہو تو کانفرنس کا نام خاتم النبین ﷺ کانفرنس رکھا گیا۔ جیسا کہ آپ کو معلوم ہے کہ پاکستان میں عقیدہ ختم نبوت ایک ایشو ہے اور امامت کا دوسرا نام ختم نبوت ہے یعنی ہمارا بچہ بچہ جانتا ہے مولا علی ؑ کی ولایت کا مطلب عقیدہ ’’ختم نبوت‘‘ ہے۔

میں اہلسنت کو ایک نصیحت کرنا چاہتا ہوں کہ وہ مولا علیؑ کے فضائل پڑھا کریں تاکہ آپ لوگوں پر حقیقت کھل کر سامنے آئے ۔علامہ شيخ ہادی حسین ناصری نے لبنان اور فلسطین میں ہونیوالی اسرائیلی جارحیت کوہدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ لبنان میں جو جنگ اسرائیل نے جارحیت کا راستے اپناتے چھیڑ لی یہی جنگ صہیونیوں کیلئے فنا کا باعث بنے گی اور انشاء اللہ تمام مسلمان سرخرو و کامران ہوں گے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.