سفارتی آداب کی خلاف ورزی پرافغان سفارتکاروں کوملک بدر کیاجائے،شیخ ناصری

0 15

 

وکیل آيت الله العظمٰی شیخ محمد الیعقوبی (حفظہ اللہ) وسربراہ شوری علماء جعفریہ پاکستان علامہ شيخ ہادی حسین ناصری نے سیرت النبی کانفرنس کے دوران افغان سفارتکاروں کی جانب سے قومی ترانہ کے احترام میں نہ کھڑا ہونے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغان سفاتکاروں کی جانب سے سفارتی آداب کی خلاف ورزی پر انہیں واپس افغانستان بھیجا جائے جبکہ دیگر سفارت کاروں کو طلب کرکے دنیا بھر میں مروجہ سفارتی اُصول سکھائے جائیں تاکہ اس طرح کا معاملہ دوبارہ درپیش نہ ہو۔

علامہ شیخ ہادی حسین ناصری نے کہا ہے کہ اگر افغانستان چاہتا ہےکہ اس عظیم ترین ملک پاکستان کیساتھ ہمیشہ اچھے تعلقات قائم رکھے جس ملک نے ہر مشکل گھڑی میں افغانستان کا ساتھ دیا حتی کہ اس وقت بھی دنیا بھر میں سب سے زیادہ افغان مہاجرین پاکستان میں رہتے ہیں تو ایسا سفارتی عملہ تعینات کیا جائے جن کو سفارتی آداب آتے ہوں۔

علامہ شیخ ہادی حسین ناصری نے کہا ہے کہ سیرت النبی ﷺ کانفرنس میں قومی ترانے کا احترام نہ کرنا سفارتی آداب کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے ان سفارتکاروں نے 24 کروڑ پاکستانیوں کا دل دکھایا ہے اس لیے سفارتکاروں کو چاہیے کہ وہ اس غیر سنجیدہ اور غیر اخلاقی رویہ پر پاکستانی عوام سے معافی مانگیں۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.