ن والقلم ادبی فورم کی افتتاحی تقریب اورمحفل شمس الشموس کا انعقاد

مشاعرہ قابل تحسین عمل،شعرا دریا کو کوزے میں بند کرنے کے ماہر ہیں، شیخ ہادی حسین ناصری

0 219

اسلام آباد(شوریٰ نیوز)ن والقلم ادبی فورم کی افتتاحی تقریب اور ولادت باسعادت امام علی موسیٰ رضاؑکے موقع پر مشاعرہ بعنوان محفل شمس الشموس کا انعقاد کیا گیا جس میں پاکستان میں آیت اللہ العظمیٰ شیخ محمد یعقوبی کے وکیل اور شوریٰ تبلیغ اسلامی کے سرپرست اعلیٰ شیخ ہادی حسین ناصری نے بطور خاص شرکت جبکہ مشاعرہ کی صدارت معروف شاعر اخترعثمان نے کی جب کہ خرم خلیق، منظر نقوی، نوائے سروش احمر،ناصر منگل،رفیق مغل،سبطین شیرازی ،فداشیرازی اور دیگر نے امام علی رضا ؑ کے حضور نذرانہ عقیدت پیش کیانظامت کے فرائض سید فدا حسنین شیرازی اور علامہ اعجاز مظاہری نے سرانجام دیئے تقریب میں علمائے کرام کی بڑی تعداد شریک تھی۔ شیخ ہادی حسین ناصری نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ن و القلم ادبی فورم کے قیام پر فدا شیرازی اور اُن کی ٹیم کومبارکباد پیش کرتا ہوں اُمید ہے آنیوالے وقت میں یہ تنظیم ملک بھر میں ادبی خدمات میں اپنا وقار بلند رکھے گی انہوں نے کہا کہ علمائے کرام کو شعراسے خصوصی محبت ہے کیونکہ شعرا دریا کو کوزے میں بند کرنے کے ماہر ہیں انہوں نے کہا کہ امام علی بن موسیٰ رضا کے حوالے سے محفل شمس الشموس مشاعرہ کا انعقاد ایک قابل تحسین عمل ہے ۔ تقریب کے آخر میں امام علی رضاؑ کی سالگرہ کا کیک کاٹا گیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.