مادر وطن کی ترقی و خوشحالی کیلئے ملکر کام کرنا ہوگا،شیخ ناصری

0 25

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)وکیل آيت الله العظمٰی شیخ محمد الیعقوبی (حفظہ اللہ) وسربراہ شوری علماء جعفریہ پاکستان علامہ شيخ ہادی حسین ناصری نے کہا ہے کہ پاکستان ہماری پہچان ہے ہمیں مادر وطن کی ترقی و خوشحالی کیلئے ملکر کام کرنا ہوگا اور یہ ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ اس ملک کی بقا اور سلامتی اور عزت و آبرو کیلئے ملکر جدوجہد کریں۔

علامہ شيخ ہادی حسین ناصری نے کہا ہے کہ بے شک اس وقت پاکستان ایک مشکل ترین مرحلہ سے گزر رہا ہے لیکن اس مشکل وقت کا بہت جلد خاتمہ ہو جائیگا اور پاکستان کو کامیابی و کامرانی نصیب ہوگی جس طرح ماضی میں پاکستان کو کامیابیاں نصیب ہوتی رہی ہیں۔

علامہ شيخ ہادی حسین ناصری نے کہا ہے کہ سیاست دان خوف خدا کریں اور اپنے ذاتی مفادات کیلئے ملک و قوم کو برباد نہ کریں۔ یہ جو لوگ پاکستان کو مزید دس صوبوں میں تقسیم کرنے کی بات کر رہے ہیں وہ ملک کو اپنے مفادات کی بھینٹ نہ چڑھائیں کیونکہ صوبوں کی مزید تقسیم سے صوبائیت و لسانیت اور زیادہ پروان چڑھے گی اور اس وقت پاکستان نئے مسائل کو برداشت کرنیکا متحمل نہیں ہوسکتا۔

علامہ شيخ ہادی حسین ناصری نے کہا ہے کہ کچھ لوگ خلافت اور احیائے خلافت کے نام پر ہمارے سُنی بھائیوں کے جذبات کو استعمال کر اُن کو دھوکہ دینا چاہتے ہیں یہ ایسے لوگ ہیں جنہیں دو رکعت نماز تک صحیح طرح سے ادا کرنا نہیں آتی۔ ان لوگوں کے پاس خدا جانے خلافت کا کیا نظریہ ہے خلافت تو وحدت و یکجہتی کو فروغ دیتی ہے نہ کہ تقسیم در تقسیم کو۔۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.