دفتر آیت اللہ یعقوبی کیجانب سے موکب سیدالشہدا کا اہتمام

0 28

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے مرکزی جلوس ہائے عزا بسلسلہ چہلم سیدالشہداء علیہ السلام کے دوران دفتر مرجع عالی قدر آیت اللہ العظمیٰ شیخ محمد الیعقوبی (دام ظلہ) کی طرف سے موکب سیدالشہداء کا اہتمام کیا گیا جس میں دن بھر تشنگانِ علم کو سیراب کرنے کیلئے آیت اللہ العظمی شیخ محمد الیعقوبی(دام ظلہ) کی تصانیف (اُردو ترجمہ کیساتھ) اور دیگر کتب مفت تقسیم کی گئیں ۔

مدارس کو طلبہ کو عربی کتب سے بھی نوازا گیا دریں اثناء زیارت اربعین، دُعائے عہد اور دیگر اہم کتابچے بھی مومنین میں کثیر تعداد میں تقسیم کیے گئے موکب سیدالشہداء میں دن بھر علماء و ذاکرین اور مومنین کی کثیر تعداد کی آمد کا سلسلہ جاری رہا موکب سید الشہدا علیہ السلام میں میٹھے پانی کی سبیل کا سلسلہ اختتام جلوس تک جاری رہا۔

وکیل مطلق مرجع عالی قدر آیت اللہ العظمیٰ شیخ محمد الیعقوبی (دام ظلہ) و سربراہ شوریٰ علماء جعفریہ پاکستان علامہ شیخ ہادی حسین ناصری نے موکب سیدالشہداء کا دورہ کیا اور جلوس ہائے عزا میں شرکت کی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.