سعودی عرب میں رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا

0 192

سعودی میڈیا کے مطابق سعودی عرب کےعلاقے حوطہ سدیر میں رمضان کا چاند نظر آیا جبکہ تمیر میں بھی چاند نظر آنے کی شہادت موصول ہوئی۔

سعودی عرب میں ہلال کمیٹی کے اجلاس کی سربراہی جامعہ المجمعۃ کے ماہرین فلکیات کر رہے تھے۔
اس سے قبل سعودی ماہر فلکیات نے پیشگوئی کی تھی کہ ہفتہ کے روز تمام عرب ممالک میں رمضان المبارک کے چاند کی رویت کا قوی امکان ہے۔

علاوہ ازیں ترکی، عراق، یمن، لبنان، تیونس، مصر، امریکا، آسٹریلیا، روس، نیوزی لینڈ میں بھی آج (2 اپریل) کو ہی پہلا روزہ رکھا جائے گا۔

دوسری جانب ملائیشیا اور انڈونیشیا میں رمضان کا چاند نظر نہیں آیا اور ان ممالک میں پہلا روزہ 3 اپریل کو ہوگا۔

واضح رہے کہ پاکستان میں رمضان المبارک کا چاند کل دیکھا جائے گا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.