وکیل آیت اللہ یعقوبی کی علامہ شیخ محسن نجفیؒ کی زوجہ کے فاتحہ خوانی میں شرکت
وکیل آيت الله العظمٰی شیخ محمد الیعقوبی (حفظہ اللہ) وسربراہ شوری علماء جعفریہ پاکستان علامہ شيخ ہادی حسین ناصری نے حجت الاسلام والمسلمین علامہ شیخ محسن نجفی ( رحمہ اللہ ) کی زوجہ کے انتقال پر مرحومہ کے فرزند علامہ شیخ انور علی نجفی سے مرحومہ کے انتقال پر دل کی گہرائیوں سے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس دکھ کی گھڑی میں، آپ اور آپ کے خاندان کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں اللہ آپ کو صبر عطا فرمائے اور مرحومہ کو جنت الفردوس میں جگہ دے۔
وکیل آيت الله العظمٰی شیخ محمد الیعقوبی (حفظہ اللہ) وسربراہ شوری علماء جعفریہ پاکستان علامہ شيخ ہادی حسین ناصری نےجامعہ الکوثر اسلام آباد میں مرحومہ کے ایصال ثواب کیلئے منعقدہ قرآن خوانی اور مجلس ترحیم میں شرکت کی اور مرحومہ کیلئے فاتحہ خوانی کی۔