آپس کے اختلاف سوشل میڈیا پرلانے سے گریزکریں، شیخ ناصری

0 72

نمائندہ آیت اللہ العظمیٰ شیخ محمد الیعقوبی(دام ظلہ) وسربراہ شوریٰ علماء جعفریہ پاکستان علامہ شیخ ہادی حسین ناصری نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر اختلاف کو ہر گز پروان مت چڑھائیں اور تقوی اختیار کریں کیونکہ سوشل میڈیا کے ذریعے ہم وسیع دنیا میں بہت سے لوگوں سے جڑے ہوتے ہیں اور دوسرے لوگ ہماری انہی اختلافی چیزوں کو ہمارے درمیان بہت بڑا رخنہ ڈالنے کیلئے استعمال کرتےہیں۔

علامہ شیخ ہادی حسین ناصری نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پرعلمائے کرام کا ایک دوسرے پر تنقید کرنا عمامہ کی عزت و تکریم عوام کی نگاہوں میں ختم کرنے کے مترادف ہے اگر علمائے کرام کو ایک دوسرے سے گلہ و شکوہ ہے تو اُسے سوشل میڈیا پر لانے کی بجائے معاملات کو آپس میں افہام و تفہیم سے حل کریں۔

علامہ شیخ ہادی حسین ناصری نے کہا ہے کہ علمائے کرام اپنی زندگی کی طرح سوشل میڈیا پر تقویٰ اختیار کریں کیونکہ جو بھی عالم حقیقی اصلاح کا خواہشمند ہے وہ کسی بھی طور دوسروں کو تنقید کا نشانہ نہیں بناتا اور تنقیدی پوسٹیں بھی نہیں کرتا۔

علامہ شیخ ہادی حسین ناصری نے کہا ہے کہ دشمن ہم سب کو ایک سمجھتا ہے اُن کیلئے ہم سب مکتب اہلیبیتؑ کے پیروکاران ہیں باقی ہمارے درمیان اختلافات دشمن کیلئے ثانوی حیثیت رکھتا ہے اس لیے براہ کرم علمائے کرام اور اُن کے فالوررز میڈیا اور سوشل میڈیا کے لیول پر بہرطور اختلافات ختم کریں۔

علامہ شیخ ہادی حسین ناصری نے کہا ہے کہ ملکی حالات اس طرح کے سطحی اختلافات کے متحمل نہیں ہم سب کو مل کر مومنین اور عوام کی خدمت کو ترجیح دینی چاہیے تاکہ عوام خوشحال ہوں اور اُن کو درپیش مشکلات کا ازالہ ہو سکے۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.