عید غدیر تمام عالم اسلام کو مل کر منانا چاہئے، شیخ ناصری

0 564

نمائندہ آیت اللہ العظمیٰ شیخ محمد الیعقوبی(دام ظلہ) وسربراہ شوریٰ علماء جعفریہ پاکستان علامہ شیخ ہادی حسین ناصری نے تمام عالم اسلام کو یوم غدیر کےموقع پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ رسول خدا ﷺ نے چاہا کہ اس دن کو تمام مسلمان عید کے طور پر منائیں اور جس دن کیلئے اتنا بڑا اہتمام کیا گیا۔

اس دن کیلئے پاکستان میں حکومتی سطح پر کوئی اقدامات نہیں اُٹھائے جاتے اس لیے میری حکومت پاکستان سے اپیل ہے کہ وہ یوم غدیر کو اسلامی تہوار کے طور پر مناتے ہوئے چھٹی کا اعلان کرے۔

علامہ شیخ ہادی حسین ناصری نے کہا ہے کہ عید غدیر تمام عالم اسلام کو ملکر منانی چاہیےعید غدیر کی اہمیت اسلامی تاریخ میں بہت زیادہ ہے، اور یہ ایک ایسا موقع ہے جب تمام مسلمانوں کو اس کی اہمیت کو سمجھ کر اسے منانا چاہیے۔

علامہ شیخ ہادی حسین ناصری نے کہا ہے کہ دین اسلام کی سب سے بڑی عید کا نام عید غدیر ہے جس میں ولایت امیرالمومنین علی بن ابی طالب علیہ السلام کا اعلان سوا لاکھ کے قریب اصحاب کے سامنے کیا گیا اور حدیث غدیر ایسی حدیث ہے جسے براہِ راست رسول خداﷺ سننے والوں کی تعداد لاکھ سے زیادہ تھی اس سے قبل ایسا کبھی نہیں ہوا کہ کسی حدیث کے گواہ اتنی بڑی تعداد میں ہوں۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.