مودت اہلِ بیتؑ اور ولایتِ علی ؑ نجات کا ذریعہ ہیں،شیخ ناصری

0 474

نمائندہ آیت اللہ العظمیٰ شیخ محمد الیعقوبی(دام ظلہ) وسربراہ شوریٰ علماء جعفریہ پاکستان علامہ شیخ ہادی حسین ناصری نے کہا ہے کہ مودت اہلِ بیت علیھم السلام اور ولایتِ علی بن ابی طالب علیہ السلام انسانوں کی دنیا و آخرت دونوں میں نجات کا ذریعہ ہیں۔ اس اصطلاح کے تحت، اہلِ بیت علیھم السلام کی مودت اور امام علی علیہ السلام کی ولایت، انسان کو دینِ اسلام کی حقیقت سے روشناس کروا کر سیدھے راستے پر لے جاتی ہیں۔

اسلامی تعلیمات پر عمل پیرا ہونا اور محمد و آلِ محمد کے نقشِ قدم پر چلنے سے انسان کےروحانی کمالات میں اضافہ ہوتاہے اور قربِ الہیہ کا باعث بنتے ہیں۔ علامہ شیخ ہادی حسین ناصری نے کہا ہے کہ تاریخ گواہ دنیا بھر میں اسلام کے حقیقی محافظ اور فرنٹ لائن پر لڑنے کیلئے حیدر کرارؑ کے پیروکار سرگرم عمل نظر آتے ہیں۔پیروکارانِ حیدر کرار اپنی عملی زندگی کے ذریعے انسانیت کو اسلامی اصولوں کی روشنی میں رہنمائی فراہم کرتے ہیں۔

امیر المومنین علی بن ابی طالب علیہ السلام کے پیروکار ہمیشہ بنی نوعِ انسان کو عدل، انصاف، امانت، انسانی حقوق، اور خیرخواہی سمیت دین اسلام کے طے شدہ ضابطہ حیات پر عمل پیرا ہونے کی ترغیب دیتے ہیں۔ محبان محمدؐ و آل محمدؑ کی عملی زندگی انسانوں کو سیدھے راستے پر چلنے میں مدد فراہم کرتی ہے۔

علامہ شیخ ہادی حسین ناصری نے کہا ہے کہ تاریخ اسلام میں اہم ترین واقعہ غدیر خم ہے جس دن حضرت علی (علیہ السلام) کی امامت اور ولایت کا اعلان ہوا تھا۔ اس واقعہ نے امت کی عزت و آبرو کو مضبوط کیا، کیونکہ اس نے واضح کر دیا کہ امامت اور ولایت کا حکم اللہ کی طرف سے ہے اور اسے نبی مکرم (ﷺ) کی طرف سے بھی تصدیق کیا گیا ہے۔

غدیر ایسا واقعہ ہے جس کی وجہ سے مولائے کائنات علی بن ابی طالب علیہ السلام اور غدیر کے ماننے والے تمام امت کی عزت و آبرو کیلئے اپنے جان و مال ،عزیز و اقارب کو قربان کرنے کیلئے ہمہ وقت تیار رہتے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.