تل ابیب کے شام پر مسلسل حملے ہمیں جواب دینے پر مجبور کر رہے ہیں، روسی سفیر

0 343

پاک نیوز۔ شام میں روس کے سفیر نے شام کے خلاف مسلسل اسرائیلی جارحیت پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ”تل ابیب” ان اقدامات سے ”ماسکو” کو ردعمل کیلئے اکسا رہا ہے۔ فارس نیوز کے انٹرنیشنل ڈیسک کے مطابق، شام میں روسی سفیر ”الیکسانڈر یفیموف” نے غاصب صیہونی ریاست کے شام پر پے در پے حملوں پر اپنے ردعمل کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل ان اقدامات سے ہمیں جواب دینے پر مجبور کر رہا ہے۔ یفیموف نے مزید کہا کہ ان حملوں کا مقصد کشیدگی کو بڑھانا، جنگ کو دوبارہ شروع کرنا اور شام میں مغرب کے لئے نئے سرے سے فوجی مداخلت کی فضاء مہیا کرنا ہے۔

روسی سفیر نے توضیح دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں تحمل کا مظاہرہ کرنا چاہیئے اور ایسے اقدامات سے پرہیز کرنا چاہیئے کہ جن کا نتیجہ سنگین اور منفی ہو، لیکن اس کا ہرگز یہ مطلب نہیں ہے کہ روس کچھ نہیں کرسکتا۔ قابض اسرائیلی ریاست نے بار بار شام کے مختلف مقامات پر حملے کئے ہیں، یہ حملے عموماً رات کے وقت لڑاکا طیاروں کے ذریعے کئے گئے ہیں۔ یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ جارح اسرائیل، شام اور دیگر متعلقہ ممالک کی طرف سے اس بربریت پر احتجاج کو مسلسل نظر انداز کر رہا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.