شیخ ہادی حسین ناصری کا علامہ ساجد نقوی کے داماد کے انتقال پر اظہارِ تعزیت

0 419

نمائندہ آیت اللہ العظمیٰ شیخ محمد الیعقوبی(دام ظلہ) وسربراہ شوری علماء جعفریہ پاکستان علامہ شیخ ہادی حسین ناصری نےنمائندہ ولی فقیہ حجت الاسلام والمسلمین علامہ سید ساجد نقوی کے داماد سید عبدالحسین مہدی نقوی کے انتقال پر انتہائی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا ہے کہ مرحوم انتہائی اچھے اخلاق کے مالک، خوش گفتار اور درد دل رکھنے والے انسان تھے۔ مرحوم نے اپنی زندگی نہایت عاجزی و انکساری سے بسر کی، مرحوم حقوق العباد بھی ادا کرنے میں پیش پیش رہتے تھے۔

علامہ شیخ ہادی حسین ناصری نےکہا کہ داماد بھی اولاد کی مانند ہوتا ہے اوریہ وقت انسان کیلئے سب سے زیادہ غم و اندوہ کا وقت ہےخداوندِ قدوس اس دکھ کی گھڑی میں علامہ سید ساجد علی نقوی اور جملہ پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائےجبکہ سید عبدالحسین مہدی نقوی کی دینی خدمات اپنی بارگاہ میں قبول کرے اور مرحوم کو جوارِ معصومین علیھم السلام میں جگہ دے ۔

یاد رہے سید عبدالحسین مہدی نقوی(المعروف سیدتہذیب الحسن نقوی ) نمائندہ ولی فقیہ حجت الاسلام والمسلمین علامہ سید ساجد نقوی کے داماد جبکہ مولانا سید محمد عباس نقوی کے فرزند اورمولانا سید علی رضا نقوی کے چھوٹے بھائی تھے اور گزشتہ روز اپنے پسماندگان کو داغِ مفارقت دے گئے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.