مؤسسہ نشر آثار شہيد باقر الصدر کی افتتاحی تقریب سےشیخ ناصری کا خطاب

0 454

مؤسسہ نشر آثار شہيد سيد محمد باقر الصدر کی افتتاحی تقریب کا انعقاد،تقریب سے نمائندہ آیت اللہ العظمیٰ شیخ محمد الیعقوبی(دام ظلہ) وسربراہ شوری علماء جعفریہ پاکستان علامہ شیخ ہادی حسین ناصری نے خطاب کیا تفصیلات کے مطابق مؤسسہ نشر آثار شہيد سيد محمد باقر الصدر کی افتتاحی تقریب جی ٹین فور اسلام آباد میں منعقد کی گئی جس میں ملک بھر سے علماءکرام،آئمہ جمعہ و الجماعت نے بھرپور شرکت کی ۔

افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نمائندہ آیت اللہ العظمیٰ شیخ محمد الیعقوبی(دام ظلہ) وسربراہ شوریٰ علماء جعفریہ پاکستان علامہ شیخ ہادی حسین ناصری نے کہا کہ مؤسسہ نشر آثار شہید سید محمد باقر الصدر کا قیام اس لیے عمل میں لایا گیا تاکہ یہ ادارہ آیت اللہ العظمیٰ شہیدسید باقرالصدر کی فکری وراثت کی تشہیر کیلئے اہم ترین رول ادا کرتے ہوئے نوجوانوں میں علمی ، فکری اور اخلاقی تربیت کو فروغ دےاور شہید باقرالصدر کی تصانیف کی نشرواشاعت کو یقینی بناتے ہوئے اہم اقدامات اُٹھائے۔

علامہ شیخ ہادی حسین ناصری نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مزیدکہا کہ مؤسسہ نشر آثار شہيد سيد محمد باقر الصدرکے ذریعے ہماری کوشش رہے گی کہ ہم آیت اللہ العظمیٰ شہیدسید باقرالصدر کےعلم و فہم کی روشنی کو نوجوان نسل اور عوام تک پھیلا سکیں تاکہ وہ شہید باقر الصدرکی دانشمندی سے آشکار ہوکر مکتب اہلیبتؑ کے بنیادی اصولوں کو اپناتے ہوئے زندگی کی حقیقت کو سمجھنے کی کوشش کریں ۔

علامہ شیخ ہادی حسین ناصری نےکہا کہ انشاء اللہ مستقبل قریب میں یہ مؤسسہ اپنا بھرپور کردار ادا کرتے ہوئے نوجوانوں اور عوام کے عقلی اور فہمی سطح کو بلند کرنے میں مددگار ثابت ہوگااور مؤسسہ نشر آثار شہيد سيد محمد باقر الصدر تعلیمی قابلیت کے حامل افراد کیلئے بھی بھرپور مواقع فراہم کرے گا۔تقریب کے آخر میں موسسہ شہید سید باقرالصدر کے حوالے سے علمائے کرام میں کتابچہ تقسیم کیا گیا ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.