حضرت ابوطالبؑ کا کردارعالم اسلام کیلئے نمونہ عمل ہے،شیخ ہادی

آپؑ جزیرۃ العرب کے افضل ترین گھرانہ بنی ہاشم کے سردار تھے، مسئولین سے گفتگو

0 63

اسلام آباد(شوریٰ نیوز)پاکستان میں آیت اللہ العظمٰی الشیخ محمد الیعقوبی (دام ظلہ)کے وکیل اور شوریٰ تبلیغ اسلامی کے سرپرست اعلیٰ شیخ ہادی حسین ناصری نےمحسن اسلام حضرت ابوطالبؑ کی ولادت باسعادت کے موقع پرعالم اسلام کو مبارکباد پیش کی اورشوریٰ تبلیغ اسلامی کے مسئولین سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ حضرت ابوطالبؑ جزیرۃ العرب کے افضل ترین گھرانہ بنی ہاشم کے سردار تھے انہوں نے ہر حوالے سے رسول اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے تحفظ کو یقینی بنایا اور اسلام کا دفاع کیا۔انہوں نے کہا کہ حضرت ابوطالب ؑ نے اپنا جان و مال رسول خدا صلی اللہ علیہ و الہ وسلم پر قربان کیا حتی کہ وہ اپنے بچوں کو رسول اللہ کے بستر پر سُلا دیتے کہ اگر کوئی دشمن رسول کو نقصان پہنچانے کا ارادہ بھی کرے تو رسول خدا صلی اللہ علیہ و الہ وسلمکے بجائے اُن کے بچوں کا نقصان ہو ۔انہوں نے کہا کہ جناب ابوطالب ؑکے مقام کی اہمیت کا ادراک تب ہی کیا جاسکتا ہے کہ جب جناب ابوطالب کی رحلت کے بعد رسول خدا کے ساتھ پیش آنے والے واقعات کا بخوبی جائزہ لیا جائے، آپ کی رحلت کے بعد رسول خدا مکہ کو چھوڑنے پر مجبور ہو گئے۔انہوں نے مزید کہاکہ حضرت ابوطالبؑ کا کردارعالم اسلام کیلئے نمونہ عمل ہے آج بالعموم سب کی اور بالخصوص علمائے دین کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنے بچوں کی تربیت کیلئے حضرت ابوطالبؑ کی زندگی کو مشعل راہ بنائیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.