فقہا نے ہر دور میں اسلام کی حفاظت کی، شیخ ہادی حسین ناصری

0 220

نمائندہ آیت اللہ العظمیٰ شیخ محمد الیعقوبی(دام ظلہ) وسربراہ شوری علماء جعفریہ پاکستان علامہ شیخ ہادی حسین ناصری نے کہا ہےکہ ہر دور میں اسلام اور تشیع کی حفاظت فقہائے اسلام نے کی اور وہی تسلسل ابھی بھی جاری ہے اب بھی قم المقدس اور نجف اشرف علم کے پیاسوں کو سیراب کیا جاتا ہے۔

علامہ شیخ ہادی حسین ناصری نے کہا کہ فقہاء ہی تو ہیں جنہوں نے ہر دور میں اپنی فیوض و برکات سے اسلام اور تشیع کو محفوظ رکھا ہوا ہے جیسا کہ دورِ حاضر میں نجف اشرف میں بیٹھے دو مراجع کرام آیت اللہ العظمیٰ سید علی سیستانی اور آیت اللہ العظمیٰ شیخ محمد الیعقوبی نے عراق کی سرزمین کو محفوظ بنانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

علامہ شیخ ہادی حسین ناصری نے کہا کہ فقہاء نے ہر مشکل دور میں اپنے قلمی جہاد کا سلسلہ جاری رکھا اور قرآن و اہلیبتؑ کے فرمودات کو مشعل راہ بنائے رکھا ۔

علامہ شیخ ہادی حسین ناصری نے کہا کہ آیت اللہ شیخ محمد الیعقوبی قلمی حوالے سے بے پناہ کام کیا اور متعدد کتابیں رقم کیں جن سے تشنگانِ علم مسلسل سیراب ہو رہے ہیں۔

علامہ شیخ ہادی حسین ناصری نے کہا کہ اسلامی معاشرہ میں فقہا کا کردار کسی طور بھی نظرانداز نہیں کیا جاسکتا کیونکہ اسلامی معاشرہ ایک مکمل نظام حیات کے تحت پروان چڑھا اور نظام زندگی میں تغیر و تبدل کے باعث بار بار لوگوں کو رہنمائی کی ضرورت محسوس ہوئی اور فقہا نے ہر قدم پر اپنے فرائض کی انجام دہی یقینی بنائی۔

علامہ شیخ ہادی حسین ناصری نے کہا کہ اسلامی معاشرہ چونکہ حکم خداوندی کے تابع ہے اور اتباع محمدؐ آلؑ محمدؐ کے بغیر معاشرہ ہر گز پروان نہیں چڑھ سکتا اور اس نظامِ اطاعت کی وضاحت فقہائے اسلام ہی کر سکتے ہیں۔

علامہ شیخ ہادی حسین ناصری نے کہا کہ اسلامی نظام کے بیان کردہ دائرہ کار میں رہ کر اسلام کے دئیے گئے اصولوں پر تبھی عمل کیا جاسکتا جب آپ کو احکامات اسلام سے آشنائی ہو اور قرآن و سنت کی روشنی میں فقہائے اسلام نے ہی ہر دور میں لوگوں کو اسلامی طرزِ زندگی کی راہ سمجھائی ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.