امام جعفر صادق علیہ السلام کی شہادت پر عالم اسلام سوگوار ہے ، آیت اللہ العظمیٰ شیخ محمد الیعقوبی

ہمیں علم کی ترویج کیلئے امام جعفر صادق علیہ السلام کی زندگی کے ایک ایک پہلو پرغور کرنا چاہیے

0 81

نجف اشرف (شوریٰ نیوز)امام جعفر صادق علیہ السلام کی شہادت پر عالم اسلام سوگوار ہے ان خیالات کا اظہار آیت اللہ العظمیٰ شیخ محمد الیعقوبی نے امام صادق کے یوم شہادت کے موقع پر مختلف وفود سے گفتگوکرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ امام جعفر صادق کی درسگاہ سے علم حاصل کرنیوالی شخصیات آج بھی اپنی الگ پہچان رکھتی ہیں اُن کی درسگاہ میں اُس وقت کے دنیا کے تمام جدید علوم پڑھائے جاتے تھے اس لیے اُن کے شاگردوں میں جابربن حیان اور اپنے دور کے معتبر ترین سائنسدان بھی شامل تھے۔انہوں نے کہا امام جعفر صادق علیہ السلام نےبنی امیہ کی حکومت کے اواخر اور بنی عباس کی حکومت کے اوائل میں زندگی گزاری۔ یہ دور بنی امیہ کیخلاف بغاوت کا دور تھا جبکہ بنی عباس اپنے اقتدار کے معاملات میں مشغول تھے ان حالات میں امام صادق علیہ السلام علم کے نور سے عالم اسلام کو منور کر رہے تھے۔انہوں نے کہا کہ امام صادقعلیہ السلام عبد الملک بن مروان پانچواں اموی خلیفہ کے زمانے میں پیدا ہوئے اور اسکے بعد باقی 8 بنی امیہ کے خلفاء اور دو عباسی خلفاء کا دور بھی آپ نے گزارار اور اس دوران امام صادق پر مصائب اور مظالم ہوتے رہے لیکن امام صادق علیہ السلام نے جرات و بہادری کے ساتھ علم کی ترویج کا سلسلہ جاری رکھا۔ انہوں نے کہا کہ امام جعفرصادق کی تمام زندگی علمائے حق کیلئے مشعل راہ ہے اس لیے ہمیں علم کی ترویج کیلئے امام جعفر صادق علیہ السلام کی زندگی کے ایک ایک پہلو پرغور کرنا چاہیے ۔انہوں نے آخر کہا کہ عالم اسلام اتحاد و یگانگت کے ذریعے ایک دوسرے کے ہاتھ مضبوط کرے تاکہ اسلامی دنیا امن کا گہوارہ بن سکے ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.