پارا چنار میں اساتذہ کی شہادت ایک عظیم سانحہ ہے ،شیخ ہادی

پاراچنار دہشتگردی میں ملوث دہشگرد نہ صرف انسانیت بلکہ تعلیم کے بھی قاتل ہیں

0 75

اسلام آباد(شوریٰ نیوز)پارا چنار میں اساتذہ کی شہادت ایک عظیم سانحہ ہے ،پاراچنار دہشتگردی میں ملوث دہشگرد نہ صرف انسانیت بلکہ تعلیم کے بھی قاتل ہیں ان خیالات کا اظہارپاکستان میں آیت اللہ العظمٰی الشیخ محمد الیعقوبی (دام ظلہ)کے وکیل اور شوریٰ تبلیغ اسلامی کے سرپرست اعلیٰ شیخ ہادی حسین ناصری نے سانحہ پاراچنار پر شوریٰ نیوز سے گفتگو کرتے ہوئےکیا انہوں نے کہا کہ بے شک گزشتہ چار دہائیوں سے پاکستان میں بھر میں شیعوں پر مظالم اور دہشت گردانہ کاروائیوں میں اضافہ ہوا ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے لیکن سانحہ پارا چنار میں علم کے معماروں کا قتل اپنی نوعیت کا عجیب سانحہ ہے جسمیں دہشت گردوں کا اسکول میں گھس کر اساتذہ کو شہید کرنا ان کی علم مخالف ذہنیت اور ؎ ناپاک عظائم واضح کرتا ہےکہ وہ ہمارے بچوں کو علم کی روشنی سے محروم رکھنا چاہتے ہیں۔ شیخ ہادی حسین ناصری کا کہنا تھا کہ حکمرانوں کو اس سانحٓہ کے حوالے سے سنجیدگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اساتذہ اور اسکولوں کے تحفظ کیلئے بھرپور اقدامات اُٹھانے چاہیں تاکہ ہماری علمی درسگاہیں اس نوعیت کے سانحات سے محفوظ رہیں۔شیخ ہادی حسین ناصری نے آخر میں پاراچنار میں شہید ہونیوالے تمام اساتذہ کے اہل خانہ، ان کے عزیز و اقارب اور پاکستان کے شیعوں کو تعزیت و تسلیت پیش اور حکومت پاکستان سے سانحہ میں ملوث افراد کو فوری گرفتار کرکے قرارواقعی سزا دیتے ہوئے نشان عبرت بنانے کا مطالبہ کیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.