جنت البقیع کی ازسرنو تعمیر کے ذریعے مسلمانوں کو فکری انتشار سےبچایا جائے، شیخ ناصری

0 248

نمائندہ آیت اللہ العظمیٰ شیخ محمد الیعقوبی(دام ظلہ) وسربراہ شوری علماء جعفریہ پاکستان علامہ شیخ ہادی حسین ناصری نے کہا ہےکہ جنت البقیع کی ازسرنو تعمیر کے ذریعے مسلمانوں کو فکری انتشار اور بد نظمی سے بچایا جائے انہوں نے کہا کہ جنت البقیع مسلمانوں کے لئے ایک تاریخی امتیاز و تقدس کا مقام ہے جہاں ایک حصہ حضرت ابراہیم ؑ ( فرزندرسولﷺ)، عقیل ابن ابی طالبؑ،عبداﷲ بن جعفر طیارؑ، امہات المومنین، عباس ابن عبدالمطلبؑکی قبورپر مشتمل ہے جبکہ دوسرے حصہ میں امام حسنؑ سمیت چار آئمہ کی قبریں موجود ہیں اور ایک حجرہ ( بیت الحزن )ہے جہاں جناب سیدہ جاکر اپنے والد کو روتی تھیں۔

علامہ شیخ ہادی حسین ناصری نے کہا کہ 12 سو سال کے دوران جنت البقیع کا قبرستان ایک قابل احترام جگہ بنا رہا جو وقتاً فوقتاً تعمیر اور مرمت کے مرحلوں سے گزرتا رہالیکن آج کا دن تاریخ اسلام کاغمگین ترین دن ہے جب 1344 ہجری قمری کو جنت البقیع کے تاریخی قبرستان کو منہدم و مسمار کردیا گیاتھااس لیے اس دن کو یوم انہدام جنت البقیع کے طور پر منایا جاتا ہے۔

علامہ شیخ ہادی حسین ناصری نے کہا کہ قرآن کے سورہ حج کی ٣٢ ویں آیت میں شعائر ﷲ کی تعظیم سے متعلق صریح احکام موجود ہیں جس میں خداوندقدوس واضح طور پر فرماتا ہے’’ذٰلِكَ وَمَنْ يُّعَظِّمْ شَعَآئِرَ اللّـٰهِ فَاِنَّـهَا مِنْ تَقْوَى الْقُلُوْبِ (32) جس شخص نے خداکی نشانیوں کی تعظیم کی تو کچھ شک نہیں کہ یہ بھی دلوں کی پرہیزگاری سے حاصل ہوتی ہے۔‘‘ یعنی خدا کی نشانیوں کی تعظیم کرنا بھی دلوں کے تقویٰ کیلئے ضروری قرار دیا گیا ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.