آیت اللہ شہید باقرالصدرایک عظیم اسلامی مفکر تھے، شیخ ہادی حسین ناصری
نمائندہ آیت اللہ العظمیٰ شیخ محمد الیعقوبی(دام ظلہ) وسربراہ شوری علماء جعفریہ پاکستان علامہ شیخ ہادی حسین ناصری نے آیت اللہ العظمیٰ شہید سید باقرالصدر کے یومِ شہادت پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ شہید باقرالصدرؒ ایک عظیم اسلامی مفکر تھےجنہوںنے اسلامی افکار کو پروان چڑھانے کے ساتھ ساتھ اپنی خون سے اس کی آبیاری کی وہ ایک آمر کے سامنے سیسہ پلائی ہوئی دیوار ثابت ہوئے اور اپنے موقف (جو کہ خالصتاً اسلامی موقف تھا) سے ایک قدم بھی پیچھے نہیں ہٹے ۔
علامہ شیخ ہادی حسین ناصری نے کہا کہ آيت الله العظمیٰ شہید باقر الصدرؒ اسلام کے حقیقی فرزند تھے اور اہل بیت علیہم السلام کے سچے پیروکار تھے۔ شہيد باقر الصدر ؒ طالب شہادت تھے اور اپنے مقصد میں کامیاب ہوئے۔وہ ایک عظیم اور بے مثال شخصیت کے مالک تھے جو اپنے افکار میں نابغہء روزگار اور منفرد حیثیت رکھتے تھے۔