یوم القدس اُمت مسلمہ کی یکجہتی کا عالمی دن ہے، شیخ ہادی
یہ حملے پوری دنیا میں مسلمانوں کے جذبات کو بھڑکانے اور ان کے غیض و غضب میں اضافے کا سبب ہیں
اسلام آباد(شوریٰ نیوز)عالمی یوم القدس اُمت مسلمہ کیلئے یکجہتی کا عالمی دن ہے،ان خیالات کا اظہارپاکستان میں آیت اللہ العظمٰی الشیخ محمد الیعقوبی (دام ظلہ)کے وکیل اور شوریٰ تبلیغ اسلامی کے سرپرست اعلیٰ شیخ ہادی حسین ناصری نے شوریٰ نیوزسے خصوصی گفتگوکرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے فلسطین کی سرزمین اور مقبوضہ شہر القدس پر غاصب صیہونیوں کی طرف سے دینی مقدسات پر حملے و بےحرمتی کی پرزور مذمت کرتے ہوئے کہا کہ غاصب صیہونی حکومت کیجانب سےمقدسات پر حملے اور بے حرمتی کا سلسلہ خطرناک غلطی ہے جس پر امت مسلمہ زیادہ دیر تک خاموش نہیں بیٹھےگی۔شیخ ہادی حسین ناصری کا کہنا تھا کہ صیہونیوں کی طرف سے مسجد اقصی پر حملہ ایک سنگین جرم ہےجس کے وہ مرتکب ہوئے ہیں ۔انہوں نے مزید کہا کہ یہ حملے پوری دنیا میں مسلمانوں کے جذبات کو بھڑکانے اور ان کے غیض و غضب میں اضافے کا سبب ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عالمی یوم القدس مسلمانوں کی وحدت کا عملی نمونہ ہے قدس کی یاد کو عالم اسلام کے تمام افرادکے دلوں میں زندہ رکھنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔شیخ ہادی حسین ناصری نے شوریٰ نیوز سے گفتگو کے دوران اختتامی کلمات میں عالم اسلام کے گہرے جذبات و احساسات کی ترجمانی کرتے ہوئےنجف اشرف کا فلسطین اور فلسطینیوں کیساتھ کھڑے ہونے کی ضرورت پر زور دیا۔