ہر قوم کی شناخت، حمیت اور کلچر اُس کی زبان میں پنہاں ہوتا ہے،شیخ ہادی حسین ناصری

0 224

نمائندہ آیت اللہ العظمٰی شیخ محمد الیعقوبی(دام ظلہ) وسربراہ شوری علماء جعفریہ پاکستان علامہ شیخ ہادی حسین ناصری نےکہا ہے کہ ہر قوم کی شناخت، حمیت اور کلچر اُس کی زبان میں پنہاں ہوتا ہے اور اردو زبان ہماری قومی زبان ہے ہمیں نئی نسلوں کے دلوں میں اپنی قومی زبان کی محبت پیداکرنا ہوگی۔

شیخ ہادی حسین ناصری نے کہا ہے کہ پاکستان میں قومی زبان اردو بہت مظلوم زبان ہے کیوں کہ جو نئی نسل آ رہی وہ اس زبان سے بہت دور ہوتی جارہی ہے اس لیے ہمیں قومی زبان کی اہمیت کے فروغ کیلئے بھرپور اقدامات کرنے چاہیں۔

شیخ ہادی حسین ناصری نے کہا ہے کہ آج اردو زبان کا قومی دن ہےکیونکہ 25 فروری 1948 کو اردو کو قومی زبان کا درجہ دیاگیا تھااردو زبان کے قومی دن پر پاکستانی قوم اسے بھی اچھے طریقے سے منائیں تاکہ نسل نو میں اُردو زبان کی ترویج کا سلسلہ پروان چڑھ سکے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.