امام موسیٰ کاظم علیہ السلام کا مصیبتوں کے مقابلہ میں صبر واستقلال بے مثال تھا، شیخ ہادی حسین ناصری
آیت اللہ العظمٰی الشیخ محمد الیعقوبی (دام ظلہ) کے وکیل مطلق اور سربراہ شوریٰ علمائے جعفریہ پاکستان شیخ ہادی حسین ناصری نےشہادت امام موسیٰ کاظم علیہ السلام کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ امام موسیٰ کاظم علیہ السلام کی شہادت ایک عظیم سانحہ ہے جس کیلئے پوری ملت اسلامیہ کو تعزیت پیش کرتا ہوں ۔
شیخ ہادی حسین ناصری نے مزید کہا کہ امام موسیٰ کاظم علیہ السلام کی زندگی سے ہمیں یہ فلسفہ میسر آیا کہ انسان عسر میں ہو یا یسر میں ہو، مشکل میں ہو یا آسانی میں ہو جیل کے اندر ہو یا باہر ہو خدا کا ہم سے راضی ہونا ضروری ہے۔
شیخ ہادی حسین ناصری کا کہنا تھا کہ امام موسیٰ کاظم علیہ السلام کا مصیبتوں کے مقابلہ میں صبر واستقلال بے مثال تھا انہوں نے قید وبندمیں وہ صعوبتیں برداشت کیں جو دن کے حصے میں آتیں تو وہ اندھیروں میں ڈوب جاتے ۔