جموں و کشمیر کا منصفانہ حل ہی کشمیریوں کے حقوق کو تحفظ فراہم کر سکتا ہے، غلام مصطفیٰ انصاری

0 213

 

ترجمان شوریٰ علمائے جعفریہ پاکستان علامہ شیخ غلام مصطفیٰ انصاری نے یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ جموں و کشمیر کا منصفانہ حل ہی کشمیریوں کے حقوق کو تحفظ فراہم کر سکتا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان ہر طرح سے کشمیریوں کی حق خودارادیت کے حصول کیلئے ہر محاذپر اُن کی حمایت جاری رکھتے ہوئے ہر ممکن اقدامات یقینی بناتا رہا ہے اور تاوقتیکہ کشمیر آزاد نہ ہوجائے حمایت جاری رکھے گا۔

انہوں نے عالم اسلام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ جس طرح پاکستان نے غزہ اور عالم اسلام کے ہرمعاملہ کو اپنا معاملہ سمجھا اور بھرپورآواز اُٹھاتے ہوئے ہرممکن اقدامات یقینی بنائےاُسی طرح تمام مسلمان ممالک بھی مسئلہ کشمیر کو اپنا مسئلہ سمجھیں اور کشمیریوں کی ہرممکن مدد یقینی بنائیں۔

انہوں نے کہاکہ پوری عالمی برادری اس اہم ترین دن کے موقع پر امن اور انصاف کے لیے اپنے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کشمیریوں پر ہونیوالے مظالم کے خاتمہ کو یقینی بنائےاورمسئلہ کشمیر کے پرامن حل کیلئے بھرپور اقدامات کرے ۔

 

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.