الیکشن میں شرکت واجب لیکن عوام سیاسی جماعتوں سے مایوس ہیں، شیخ ہادی حسین ناصری

0 323

وکیل آیت اللہ العظمٰی الشیخ محمد الیعقوبی (دام ظلہ) و سربراہ شوریٰ علمائے جعفریہ پاکستان شیخ ہادی حسین ناصری نے کہا ہے کہ عام انتخابات میں شرکت کرنا اور ووٹ ڈالنا ہماری شرعی اور قومی ذمہ داری ہے ۔

شیخ ہادی حسین ناصری نے کہا ہے کہ عوام سیاسی جماعتوں سے مایوس ہوچکی ہیں لوگ قائل ہی نہیں ہیں کہ سیاسی جماعتیں (مذہبی اور غير مذہبی) ان کے مسائل حل کریں گے ۔

انہوں نے کہا ہے کہ سیاست میں یہ کوئی بھی نہ کہے کہ ہم دین اسلام کے نمائندہ ہیں کیونکہ اسلام اتحاد و یگانگت کی تلقین کرتا ہے جبکہ انتخابات میں اتحاد کے بجائے مذہبی جماعتوں کے درمیان اختلافات مزید ابھر کر سامنے آنے لگتے ہیں ۔

انہوں نے موجودہ صورتحال کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اب اس بات کا اندازہ لگانا مشکل نہیں کہ تمام سیاسی جماعتیں اپنے لیے ہی مخلص ہیں عوام اور پاکستان کے لیے نہیں ۔

انہوں نے کہا ہے کہ پاکستان کی ترقی و خوشحالی کیلئے انقلابی اقدامات کیلئے سب سے پہلا قدم ہماری طرف سے ووٹ کی طاقت ہے جس کے ذریعہ فیصلہ ہوتا ہے کہ ہم اپنا مستقبل اگلے پانچ سال کیلئے کن لوگوں کے ہاتھوں میں دینے جا رہے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.