شہریوں کی مذہبی آزادی کی پارلیمنٹ میں ترجمانی، علامہ مقصود ڈومکی کا ریاض پیرزادہ سے اظہار تشکر

یاد رہے کہ چند روز قبل ایم ڈبلیو ایم کی عزاداری کونسل کے ایک وفد نے وفاقی وزیر ریاض حسین پیرزادہ سے ملاقات کرکے انہیں پنجاب، خیبر پختونخوا، سندھ اور بلوچستان میں ملت تشیع کے خلاف ہونیوالی پولیس کی زیادتیوں سے آگاہ کیا تھا۔

0 283

ملک کے مختلف حصوں میں عزاداران حضرت امام حسین علیہ السلام پر بے جا مقدمات کے اندراج کے خلاف مجلس وحدت مسلمین عزاداری کونسل کے موقف اور شہریوں کی مذہبی آزادی اور بنیادی آئینی حقوق کی پارلیمنٹ میں ترجمانی کرنے پر عزاداری کونسل کے سربراہ علامہ مقصود ڈومکی نے وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق ریاض حسین پیرزادہ کا شکریہ ادا کیا ہے۔ علامہ مقصود ڈومکی نے کہا کہ وفاقی وزیر نے ترجیحی بنیادوں پر عوام کے آئینی حقوق سے متعلق وعدے کی پاسداری کرکے حقیقی عوامی نمائندہ ہونے کا ثبوت دیا۔

یاد رہے کہ چند روز قبل ایم ڈبلیو ایم کی عزاداری کونسل کے ایک وفد نے وفاقی وزیر ریاض حسین پیرزادہ سے ملاقات کرکے انہیں پنجاب، خیبر پختونخوا، سندھ اور بلوچستان میں ملت تشیع کے خلاف ہونے والی پولیس کی زیادتیوں سے آگاہ کیا تھا اور بتایا کہ پنجاب میں ہر سال عزاداروں کے خلاف سینکڑوں ایف آئی آرز درج کرکے اہل تشیع کی مذہبی آزادی اور مذہبی حقوق سلب کئے جا رہے ہیں، حد تو یہ ہے کہ گھر اور امام بارگاہ کی چار دیواری میں مجلس عزاء پر درجنوں مقدمات قائم کئے گئے ہیں، جس پر وفاقی وزیر نے نہ صرف اسمبلی میں آواز بلند کی بلکہ چاروں صوبوں کی چیف سیکرٹریز کو عزاداری کونسل کی ملاقات کا حوالہ دے کر خطوط بھی ارسال کئے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.