شیخ محسن علی نجفی کے انتقال پر شوریٰ علمائے جعفریہ پاکستان کی تعزیت

0 350

ترجمان شوریٰ علمائے جعفریہ پاکستان علامہ شیخ غلام مصطفیٰ انصاری نے کہا ہے شیخ محسن علی نجفی کی وفات سے پاکستان کے علمی حلقوں میں ایک خلاء ھے
عالم موصوف کی جدائی اُن کے شاگردان اور علمی حلقوں کیلئے ایک تلخ اور غم انگیز سانحہ ہے ۔ ملت تشیع کیلئے ان کی خدمات کو ھمیشہ یاد رکھا جائے گا
انہوں نے کہا کہ شیخ محسن علی نجفی مرحوم نے پاکستان بھر اور بالخصوص گلگت بلتستان میں میں ملت تشیع کیلئے نمایاں خدمات انجام دیں

انہوں نے کہا کہ شیخ محسن علی نجفی بلاشبہ ایک بڑے محقق تھے اُن کے گرانقدر علمی ذخائر سے قوم ہمیشہ استفادہ کرتی رہے گی ۔خداوندِ قدوس اُن کو جوارِ معصومین علیھم السلام میں جگہ دے اور اُن کےلواحقین کو صبر جمیل عطا کرے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.