شیخ محسن کے انتقال سے ملت ایک بزرگ عالم سے محروم ہوگئی، شیخ ہادی حسین ناصری

0 259

آیت اللہ العظمٰی الشیخ محمد الیعقوبی (دام ظلہ) کے وکیل اور سربراہ شوریٰ علمائے جعفریہ پاکستان شیخ ہادی حسین ناصری نےآیت اللہ العظمیٰ سید علی سیستانی ؒکے پاکستان میں وکیل حجۃ الاسلام و المسلمین علامہ شیخ محسن علی نجفی کے انتقال پُرملال پر اپنی تعزیتی پیغام میں کہا ہے کہ شیخ محسن نجفی کے انتقال سے آج پاکستان ایک بزرگ عالم دین اور باعمل عالم سے محروم ہو گئی ۔

شیخ ہادی حسین ناصری نے کہا کہ دین مبین اسلام کی ترویج اور تبلیغ کیلئے ان کی گراں قدر خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔اس دکھ کی گھڑی میں شیخ محسن نجفی مرحوم کے اہل خانہ اور تمام ملت جعفریہ کی خدمت میں ہدیہ تعزیت و تسلیت پیش کرتے ہیں اور بارگاہ خداوندی میں ان کی مغفرت و درجات کی بلندی کیلئے دعاگو ہیں۔

شیخ ہادی حسین ناصری نے کہا کہ انہوں نے جس جذبہ کے تحت دین مبین کیلئے اپنی زندگی وقف کئے رکھی وہ بے مثال ہے وہ یقیناً ایک عظیم انسان تھے اور خدا اور اہلبیتؑ کے قرب کے ہمیشہ متلاشی رہے اُن کی وفات ناقابل برداشت سانحہ ہے خداوندِ قدوس آئمہ طاہرین علیھم السلام کے جوار میں جگہ عطا کرے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.