علامہ ناصر عباس جعفری کا علامہ حامد علی موسوی کے انتقال پر اظہار تعزیت، نماز جنازہ میں شرکت

اپنے تعزیتی بیان میں چیئرمین ایم ڈبلیو ایم نے کہا کہ بزرگ عالم دین علامہ حامد علی موسوی کے انتقال پر انکے اہلخانہ کو ہدیہ تعزیت و تسلیت پیش کرتا ہوں، قوم ایک بزرگ علمی شخصیت سے محروم ہوگئی ہے، مرحوم کی بلندی درجات اور اہلخانہ کے صبر کیلئے دعاگو ہوں۔

0 228

تحریک نفاذ فقہ جعفریہ پاکستان کے سربراہ آغا سید حامد علی شاہ موسوی خالق حقیقی سے جا ملے، ان کی رحلت پر چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے دلی افسوس اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ میڈیا سیل سے جاری اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کے سربراہ، بزرگ عالم دین سید حامد علی شاہ موسوی کے انتقال پر ان کے اہل خانہ کو ہدیہ تعزیت و تسلیت پیش کرتا ہوں، قوم ایک بزرگ علمی شخصیت سے محروم ہوگئی ہے، مرحوم کی بلندی درجات اور اہل خانہ کے صبر کے لئے دعاگو ہوں۔

علاوہ ازیں مجلسِ وحدت مسلمین پاکستان کے چیئرمین علامہ راجہ ناصر عباس نے تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کے سربراہ سید حامد علی موسوی کی نماز جنازہ میں شرکت بھی کی اور مرحوم کی بلندی درجات اور سوگواران کے صبر کے لیے دعا کی۔ نماز جنازہ میں شرکاء سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آغا موسوی ملت تشیع کی ایک علمی اور محترم شخصیت تھے، ان کے حلقہ احباب میں شامل افراد ان سے دلی عقیدت رکھتے تھے، ان کا انتقال ایک قومی سانحہ ہے، جس پر ان کو چاہنے والی ہر آنکھ اشکبار ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.