ملت اسلامیہ میں اخوت کیساتھ اتحاد بین المومنین بھی ضروری ہے، شیخ ناصری

0 259

آیت اللہ العظمٰی الشیخ محمد الیعقوبی (دام ظلہ) کے وکیل اور سربراہ شوریٰ علمائے جعفریہ پاکستان شیخ ہادی حسین ناصری نے کہا ہے کہ ملت اسلامیہ میں اخوت اور بھائی چارے کی فضا کے قیام کے ساتھ ساتھ اتحاد بین المو منین بھی وقت کی اہم ضرورت ہیں۔

اس فضا کو قائم کرنے کیلئے مومنین ایک دوسرے سے مربوط رہیں اور ایک دوسرے کی تقریبات میں شرکت کیا کریں، ایک دوسرے کے ساتھ بیٹھیں،ذکرمحمدؐ و آل محمدؑ سے اپنی محفلوں کو چار چاند لگائیں۔

تمام مومنین ملکر عشق اہلیبیت علیہم السلام سے سرشار معاشرہ تشکیل دینے کی جدوجہد کریں تو یقین جانیئے کہ اس کے نتیجہ میں محبتیں بڑھیں گی، الفتیں بڑھیں گی، ایک دوسرے کے ساتھ تعلق مضبوط ہو گا ۔

مومنین کے مابین نظریاتی طور پر بعض جزوی مسائل میں اختلاف ضرور ہے تاہم وہ اتنے بڑے مسئلے نہیں ہیں کہ ایک دوسرے دوری اختیار کر لی جائے۔

مومنین کے ساتھ ساتھ مسلمانوں کو یکجا کرنے کے لئےخود رسول اللہ کی ذاتِ اقدس ہے جو خود امت مسلمہ کے درمیان نکتہ اتحاد ہیں۔

عشق رسول تمام امت مسلمہ کے درمیان اخوت اور بھائی چارہ کی فضا قائم کرنے کا سب سے بڑا ذریعہ ہےاس کے نتیجے میں یقیناً دلوں سے کدورتیں دور ہو جائیں گی۔

غزہ میں فلطینیوں پر ہونیوالے ظلم اور بربریت کو کبھی نہیں بھلایا جائیگا جس انداز میں صیہونی حکومت بے گناہ فلسطینیوں کو بے گھر کر کے قتل عام کررہی ہے۔

یہی لگتاہے کہ وہ غزہ پٹی سے فلسطینیوں کی نسل کشی کر کے پورے علاقے پر قابض رہنا چاہتی ہے اور اُس کے دل میں مسلمانوں کیلئے کسی بھی طرح کے رحم کی کوئی گنجائش نہیں ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.