ڈی آئی خان، علامہ سبطین سبزواری کی علامہ غلام حسن جاڑا کی عیادت

اس موقع پر علامہ رمضان توقیر بھی موجود تھے، علامہ سبطین سبزواری نے علامہ غلام حسن جاڑا کی خیریت دریافت کی اور ان کی صحتیابی کیلئے دعا کی

0 183

شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزى نائب صدر علامہ سید سبطین حیدر سبزواری نے دورہ ڈیرہ اسماعیل خان کے دوران بزرگ عالم دین علامہ غلام حسن جاڑا سے ملاقات اور عیادت کی۔ اس موقع پر علامہ رمضان توقیر بھی موجود تھے، علامہ سبطین سبزواری نے علامہ غلام حسن جاڑا کی خیریت دریافت کی اور ان کی صحتیابی کیلئے دعا کی۔ واضح رہے کہ علامہ غلام حسن جاڑا کا شمار ملک کے بزرگ ترین شیعہ علمائے کرام میں ہوتا ہے اور ان کی دینی خدمات کسی تعارف کی محتاج نہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.