قوم جیت گئی، غلامی کو رواج دینے والے ہار گئے، علامہ ناصر عباس جعفری
اپنی ٹوئٹ میں ایم ڈبلیو ایم کے سربراہ کا کہنا تھا کہ اللہ کے فضل و کرم سے امریکہ، اسرائیل، انڈیا اور انکے داخلی ایجنٹوں کو عوام نے عبرت ناک شکست دے دی ہے۔ خود مختار پاکستان کے بیانیہ کو فتح ہوئی۔
مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے چیئرمین علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے پنجاب کے ضمنی انتخابات میں تاریخی کامیابی پر چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان و دیگر رہنماؤں اور کارکنان کو دل کی گہرائیوں سے مبارک باد پیش کی ہے۔ اپنے ٹوئٹر پیغام میں انہوں نے کہا کہ ھیہات مناالذلہ۔ ذلت ہم سے دور ہے، اللہ کے فضل و کرم سے امریکہ، اسرائیل، انڈیا اور ان کے داخلی ایجنٹوں کو عوام نے عبرت ناک شکست دے دی ہے۔ خود مختار پاکستان کے بیانیہ کو فتح ہوئی، پاکستان کے دشمن ہار گئے، پاکستانی قوم جیت گئی، غیرت و حمیت، آزادی خواہی جیت گئی، غلامی کو رواج دینے والے ہار گئے۔