شیعہ علماء کونسل کی "علماء و ذاکرین کانفرنس” 26 جولائی کو ہوگی
کانفرنس کی صدارت علامہ سید ساجد علی نقوی کریں گے۔ علامہ ڈاکٹر شبیر حسین میثیمی، علامہ سبطین سبزواری سمیت دیگر عہدیدار خطاب کریں گے۔ کانفرنس میں ملک بھر سے جید علماء کرام اور ذاکرین عظام، خطباء، واعظین، امام ہائے جمعہ جماعت، بانیان مجالس، لائسنس دارانِ جلوس اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات کی بڑی تعداد شریک ہوگی۔
شیعہ علماء کونسل پاکستان کے زیراہتمام "علماء و ذاکرین کانفرنس” 26 جولائی بروز منگل کو اسلام آباد میں منعقد ہوگی۔ کانفرنس کی صدارت علامہ سید ساجد علی نقوی کریں گے۔ علامہ ڈاکٹر شبیر حسین میثیمی، علامہ سبطین سبزواری سمیت دیگر عہدیدار خطاب کریں گے۔ کانفرنس میں ملک بھر سے جید علماء کرام اور ذاکرین عظام، خطباء، واعظین، امام ہائے جمعہ جماعت، بانیان مجالس، لائسنس دارانِ جلوس اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات کی بڑی تعداد شریک ہو گی۔ کانفرنس کے حوالے سے دعوتیں دینے کا سلسلہ جاری ہے۔ کانفرنس میں عزاداری کے انعقاد میں درپیش مسائل، بانیان و لائسنسداران اور کارکنان پر شیڈول فور کی پابندیوں، آمد محرم الحرام کے دوران عزاداری اور عزاداروں کے تحفظ اور امن و امان کی صورتحال پر لائحہ عمل مرتب کیا جائے گا۔