شوریٰ علمائے جعفریہ کی خدمات قوم پر عیاں ہیں،مصطفیٰ انصاری
ترجمان شوریٰ علمائے جعفریہ پاکستان علامہ شیخ غلام مصطفیٰ انصاری نے کہا ہے کہ شوریٰ علمائے جعفریہ کا مشن آئمہ جمعہ والجماعت اور علمائے کرام کی خدمت اور مومنین کی فلاح و بہبود ہے جس کے حوالے سے ہماری خدمات پوری قوم پر عیاں ہیں۔
انہوں نے کہا کہ شوریٰ علمائے جعفریہ پاکستان ملت جعفریہ کے ہرطبقہ کی پہچان بن چکی ہے جس کا مقصد ملت کے درمیان اتحادو یگانگت ہے انہوں نے کہا کہ ہم انتہائی پر خلوص اور منظم انداز میں تنظیمی کام جاری رکھے ہوئے ہیں اور بہت جلد ملت کو اس کے مزیدثمرات واضح طور پر حاصل ہونے لگ جائینگے کیونکہ ہمارا مشن محض خوشنودی اورتعلیمات محمد ؐو آل محمدؑ کا فروغ ہے۔
انہوں نے کہا کہ الحمد للہ رب العالمین شوریٰ علماء جعفریہ پاکستان کے پلیٹ فارم سے مربوط آئمہ جمعہ والجماعت کی خدمات بھی قابل تحسین ھیں جنہوں نے انتہائی مختصر سے عرصے میں شوریٰ علماء جعفریہ پاکستان کے ساتھ بیمثال تعاون کر کے اپنے پر خلوص ھونے کا ثبوت دیا ھے۔
مکتب آیت اللہ العظمی شیخ محمد الیعقوبی حفظہ اللہ پاکستان نے ھمیشہ ملت تشیع کی فلاح و بہبود کو اپنا مقصد حیات سمجھا ھے اور اسی لئے شوریٰ علماء جعفریہ پاکستان کا مقصد ملت تشیع پاکستان کو تسبیح کے دانوں کی طرح پرونا اور ھمہ قسم اختلافات سے پاک کر کے معاشرے کو مثالی بنانا ھے تاکہ ھم ظہور حجت خدا عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف سے پہلے ایک ایسا معاشرہ قائم کریں جو ناصرین امام زمانہ عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف میں شامل ھونے کے قابل ھو۔
انہوں نے کہا کہ ھمارا مقصد مکتب تشیع کا ایک ایک فرد ھمارا سرمایہ ھے جس تک پہنچنا اور ان کے مسائل و مشکلات معلوم کر کے حد امکان تک ان کی خدمت کرنا ھےتاکہ ھم سب بارگاہ معصومین علیہم السلام میں سرخرو ھو سکیں شوریٰ علماء جعفریہ پاکستان مکتب تشیع کے تمام طبقات علماء ، خطباء ،ذاکرین ، واعظین ،ماتمی تنظیموں کےسالار ، عزادار اور بانیان مجالس سب کو باھم چلنے کا عزم کر چکی ھے اور الحمد اللہ اس سلسلے میں عملی اقدامات بھی جاری ھیں ان شاءاللہ تعالیٰ مکتب آیت اللہ العظمی شیخ محمد الیعقوبی حفظہ اللہ کا کردار اس سلسلے میں مثالی اور قابل تعریف ھو گاچونکہ ھم کام پر یقین رکھتے ھیں اور ھمارا خود بولے ان شاءاللہ تعالیٰ بحق محمد و آلہ الطیبین الطاھرین علیہم السلام۔