سجادہ نشین سندر شریف پیر حبیب عرفانی کا تحریک انصاف کی حمایت کا اعلان
تحریک انصاف کے رہنماوں کے ہمراہ پریس کانفرنس سے سید حبیب عرفانی کا کہنا تھا کہ پنجاب کی عوام کی پاس موقع ہے کہ وہ بتا دیں وہ کرپشن کو یاں خدمت کو پسند کرتے ہیں، عوام کا فریضہ ہے کہ ان لوگوں کو حکومت سے ہٹایا جائے جنھوں نے سازش و بدماشی کے ذریعے حکومت پر قبضہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ اپنے مریدین سے گزارش کرونگا کہ پی ٹی آئی امیدواروں کو ووٹ دیں۔
ممبر اسلامی نظریاتی کونسل پاکستان و سجادہ نشین سندر شریف مخدوم سید محمد حبیب عرفانی کی پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنماؤں یاسمین راشد، حماد اظہر، اعجاز چوھدری، عندلیب عباسی کے ہمراہ پریس کانفرنس، ضمنی انتخابات میں تحریک انصاف کے امیدوار میاں اکرم عثمان، شبیر گجر بھی پریس کانفرنس میں موجود تھے۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے مخدوم سید محمد حبیب عرفانی نے ضمنی انتخابات میں تحریک انصاف کے امیدواروں کی حمایت کا اعلان اور ساتھ ہی ساتھ اپنے مریدین کو تحریک انصاف کیساتھ بھرپور تعاون اور ووٹ دینے کی ہدایت کی۔ ان کا کہنا تھا کہ پنجاب کی عوام کی پاس موقع ہے کہ وہ بتا دیں وہ کرپشن کو یاں خدمت کو پسند کرتے ہیں، عوام کا فریضہ ہے کہ ان لوگوں کو حکومت سے ہٹایا جائے جنھوں نے سازش و بدماشی کے ذریعے حکومت پر قبضہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ اپنے مریدین سے گزارش کرونگا کہ پی ٹی آئی امیدواروں کو ووٹ دیں۔
سینیئر رہنما تحریک انصاف یاسمین راشد نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ ضمنی انتخابات کوئی عام انتخابات نہیں، یہ الیکشن پاکستان کے مستقبل کا فیصلہ کرے گا، لوگوں کو لوٹا بنا کر سازش کے ذریعے ہماری حکومت کو ہٹایا گیا، الیکشن کمیشن سے کہنا چاہوں گی کہ ان انتخابات پر قوم کی نظر ہے، صاف شفاف الیکشن نہ ہوئے تو جمہوریت خطرے میں پڑ جائے گی۔ رہنما تحریک انصاف اعجاز چوھدری نے پریس کانفرنس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد کہنا چاہونگا کہ پاکستان انقلاب کیلئے تیار ہو چکا ہے، دو روز بعد الیکشن ہے کیا سپریم کورٹ کو نہیں پتہ کہ ان کے فیصلے کا اثر ہوگا، عدل کے ایوانوں سے ایسے فیصلے ہونگے تو تعصب کا تاثر جائے گا، عوام ڈنکے کی چوٹ پر بلے پر مہر لگانے کا عزم کر چکے ہیں، اگر اس کے بر خلاف نتائج آئے تو نہیں مانیں گے۔ حماد اظہر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ ضمنی انتخابات نہیں حقیقی آزادی کی جنگ ہے، الیکشن میں فیصلہ ہو گا کہ ملک میں حکومت واشنگٹن بنائے گا یا ملک کی عوام، جب قوم آزاد ہونے جا رہی ہے تو اسے ڈرایا جاتا ہے، رانا ثناءاللہ پر امن عوام کو دھمکیاں دے رہا ہے، سپریم کورٹ کے فیصلے پر مایوسی ہوئی ہے، دوبارہ مطالبہ کرتے ہیں سائفر پر تحقیقات ہونی چائیے، پھر فیصلہ کیا جائے کس پر آرٹیکل چھ لگانا ہے، الیکشن میں کسی بھی قسم کی بے ضابطگی کی گئی تو ہمارے لوگ وہاں موجود ہونگے، اس شخص کو مثال بنائے گے جو بے ضابطگی میں ملوث پایا گیا۔