ایم ڈبلیو ایم رہنماوں کے منڈی بہاولدین اور سرگودھا کے دورہ جات

منڈی بہاولدین میں بعد از نماز مغربین ایک تنظیمی تربیتی نشست کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں مولانا ظہیر الحسن کربلائی نے اخلاقی موضوع جبکہ آصف رضا نے تنظیم کی اہمیت اور ضرورت پر درس دیا

0 262

مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی معاون سیکرٹری امور تنظیم سازی آصف رضا ایڈووکیٹ اور مولانا ظہیر الحسن کربلائی نے ضلع سرگودھا اور منڈی بہاولدین کا دورہ کیا، اس موقع پر منڈی بہاولدین میں بعد از نماز مغربین ایک تنظیمی تربیتی نشست کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں مولانا ظہیر الحسن کربلائی نے اخلاقی موضوع جبکہ آصف رضا نے تنظیم کی اہمیت اور ضرورت پر درس دیا۔ علاوہ ازیں مونا سیداں میں تنظیمی نشست کا انعقاد کیا گیا۔ اس دوران سید فرمان علی نقوی کو مونا سیداں یونٹ کی ذمہ داری سونپی گئی۔

اس کے علاوہ سرگودھا دورہ کے دوران ایم ڈبلیو ایم تحصیل بھلوال کے سابق صدر سید مقصود علی شاہ کو 34 ویں برسی شیہد قائد میں شرکت کی دعوت دے دی گئی اور برسی کے کارڈز اور پوسٹر دیئے گئے۔ اس موقع پر سید مقصود علی شاہ نے کہا ہر سال کی طرح اس سال بھی برسی شہید قائد کے پروگرام میں علاقے کے مومنین کے ہمراہ ان شاء اللہ شرکت کریں گے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.