سياسی جماعتیں ملکی اور عوامی مفاد کو ترجیح دیں ،شیخ ہادی حسین ناصری
آیت اللہ العظمٰی الشیخ محمد الیعقوبی (دام ظلہ) کے وکیل اور سربراہ شوریٰ علمائے جعفریہ پاکستان شیخ ہادی حسین ناصری نے کہا ہے کہ سياسی جماعتیں ملکی اور عوامی مفاد کو ترجیح دیں تاکہ ملک میں غربت اور بیروزگاری کا خاتمہ ہوسکے۔
شیخ ہادی حسین ناصری نے کہا کہ مذہبی جماعتوں کو بھی کوشش کرنی چاہیے کہ اپنی سیاست کیلئے اسلام کا نام استعمال کرنے سے گریز کریں۔
شیخ ہادی حسین ناصری نے کہا کہ سیاسی جماعتوں کو چاہیے کہ جوانوں کو زیادہ سے زیادہ انتخابی حلقوں سے الیکشن لڑنے کے مواقع فراہم کریں کیونکہ نوجوانوں میں قوت فیصلہ اور کام کی لگن بزرگوں سے زیادہ ہوتی ہے۔