قرآن کے شہید اوراق کی تلفی بارے ایس او پیز تیار کئے جائیں، ڈاکٹر راغب نعیمی

اجلاس میں طے پایا کہ شہید اوراق کی تلفی بارے ایس او پیز کو حتمی شکل دی جائے۔ مزارت پر قرآنی آیات لکھی ہوئی چادر چڑھانے کے بارے تحفظات کا اظہار کیا گیا کہ اس طرح قرآن کریم کی آیات کی بے ادبی ہوتی ہے، چادروں پر قرآنی آیات کی تحریر کی حوصلہ شکنی کی جائے، اس ضمن میں مختلف دینی اداروں سے فتاویٰ جات بھی حاصل کیے جائیں ۔

0 254

اجلاس میں طے پایا کہ شہید اوراق کی تلفی بارے ایس او پیز کو حتمی شکل دی جائے۔ مزارت پر قرآنی آیات لکھی ہوئی چادر چڑھانے کے بارے تحفظات کا اظہار کیا گیا کہ اس طرح قرآن کریم کی آیات کی بے ادبی ہوتی ہے، چادروں پر قرآنی آیات کی تحریر کی حوصلہ شکنی کی جائے، اس ضمن میں مختلف دینی اداروں سے فتاویٰ جات بھی حاصل کیے جائیں گے۔

اسلام ٹائمز۔ چیئرمین پنجاب قرآن بورڈ علامہ ڈاکٹر راغب حسین نعیمی نے کہا ہے کہ شہید اوراق کی تلفی بارے ایس او پیز تیار کئے جائیں۔ قرآن کی حفاظت اور غلطیوں سے پاک اشاعت بہت بڑی ذمہ داری ہے۔ ان خیالات اظہار انہوں نے پنجاب قرآن بورڈ کے اعلیٰ سطح اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ پنجاب قرآن بورڈ کا اجلاس چیئرمین ڈاکٹر راغب حسین نعیمی کی زیر صدارت ہوا۔ اجلاس میں طے پایا کہ شہید اوراق کی تلفی بارے ایس او پیز کو حتمی شکل دی جائے۔ مزارت پر قرآنی آیات لکھی ہوئی چادر چڑھانے کے بارے تحفظات کا اظہار کیا گیا کہ اس طرح قرآن کریم کی آیات کی بے ادبی ہوتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ چادروں پر قرآنی آیات کی تحریر کی حوصلہ شکنی کی جائے، اس ضمن میں مختلف دینی اداروں سے فتاویٰ جات بھی حاصل کیے جائیں گے۔ قرآن کریم کی تصدیق و تصحیح کے ذمہ دار رجسٹرڈ پروف ریڈرز کی ذمہ داری ہے، پبلشرز رجسٹرڈ پروف ریڈرز سے اپنی درسی کتب کی پروف ریڈنگ کروائیں تاکہ کہیں معمولی سی بھی غلطی نہ ہو سکے، مزید طے کیا گیا کہ 4 رکنی کمیٹی انجمن حمایت اسلام کی گورننگ باڈی کے ساتھ قرآن کریم کے مثالی نسخہ کو مزید بہتر بنانے کے اقدامات کے حوالہ سے لائحہ عمل طے کرے گی۔ ممبران قرآن بورڈ میں علم فاﺅنڈیشن کا تیار کردہ ترجمہ بھی پیش کیا گیا۔

اجلاس میں میں معروف عالم دین مولانا حافظ فضل الرحیم، ڈاکٹر سید ضیاءاللہ شاہ بخاری، ڈاکٹر عبدالغفور راشد، ڈاکٹر احمد میاں تھانوی، مولانا طاہر عقیل اعوان، ڈاکٹر شاہ پروین، ڈاکٹر محسنہ منیر، طاہرہ اکرم (ڈپٹی سیکرٹری اوقاف)، کاشف اقبال، مولانا عبدالوہاب روپڑی، محکمہ داخلہ، نمائندہ پولیس، محکمہ اطلاعات، محکمہ تعلیم کے ممبران بھی شریک ہوئے۔ اجلاس کے آغاز پر سابق چیئرمین علامہ غلام محمد سیالوی کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ان کیلئے دعائے مغفرت بھی کی گئی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.