سیدہ فاطمہ ولایت کی پہلی شہیدہ،ایام فاطمیہ میں جلوس عزا کا انعقادضروری ہے ،علامہ غلام مصطفیٰ انصاری
سیدہ فاطمہ ولایت کی پہلی شہیدہ،ایام فاطمیہ میں جلوس عزا کا انعقادضروری ہے ان خیالات کا اظہار ترجمان شوریٰ علمائے جعفریہ پاکستان علامہ غلام مصطفیٰ انصاری نے شوریٰ نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کیا
انہوں نے کہا کہ ایام فاطمیہ شیعہ کی اساس ہیں ہمیں ان ایام کو عشرہ محرم اور عاشورہ کی طرح منانا چاہیے
انہوں نے کہا کہ میری بانیانِ مجالس سے التماس ہے کہ وہ ان ایام کو بھرپور طریقے سے منائیں اور جلوس عزا کے انعقاد کو یقینی بنائیں تاکہ شہادت جناب سیدہ فاطمۃ الزہرا سلام اللہ علیھا کے محرکات لوگوں کے اذہان میں نقش ہو جائیں۔