مجلس وحدت مسلمین صوبہ پنجاب کیلئے ورکنگ کمیٹی کا قیام

کمیٹی کے قیام کا مقصد پنجاب میں مجلس وحدت مسلمین کے اضلاع میں تنظیمی فعالیت کو بہتر بنانا اور تین ماہ میں مرکز کی ہدایات کے مطابق تنظیم سازی کے عمل کو پایہ تکمیل تک پہچانا ہے

0 206

چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی ہدایت پر ایم ڈبلیو ایم صوبہ پنجاب کیلئے ورکنگ کمیٹی کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔ کمیٹی کے قیام کا مقصد پنجاب میں مجلس وحدت مسلمین کے اضلاع میں تنظیمی فعالیت کو بہتر بنانا اور تین ماہ میں مرکز کی ہدایات کے مطابق تنظیم سازی کے عمل کو پایہ تکمیل تک پہچانا ہے، نیز یہ کمیٹی تین ماہ کے فوری بعد صوبائی شوریٰ کا اجلاس منعقد کرکے صوبائی صدر کے انتخابی عمل کی ذمہ دار ہوگی۔ کمیٹی کے مسئول ملک اقرار حسین ہونگے جبکہ کمیٹی کے دیگر اراکین میں علامہ عبدالخالق اسدی، مولانا حسن رضا ہمدانی، حسن رضا کاظمی اور ایڈووکیٹ آصف رضا شامل ہیں۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.