لاہور، شیعہ سنی جماعتوں نے مزار بی بی پاکدامنؒ کھولنے کا مطالبہ کر دیا

ایم ڈبلیو ایم کے سینیئر نائب صدر علامہ سید حسن رضا ہمدانی نے مطالبہ کیا ہے کہ اگر اس مسئلے پر انتظامیہ نے قبل از وقت درست اقدامات نہ کیے تو گزشتہ سال کی طرح اس سال بھی پاکستان بھر سے آنے زائرین مشکلات کا شکار رہیں گے

0 183

مجلس وحدت مسلمین پنجاب سیکرٹریٹ لاہور میں صوبائی سینئر نائب صدر ایم ڈبلیو ایم علامہ سید حسن رضا ہمدانی کے ہمراہ تمام مکاتب فکر کے علمائے کرام و مشائخ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے 7 ذوالحجہ دربار بی بی پاک دامن سلام اللہ علیہا زائرین کیلئے کھولنے کا مطالبہ کر دیا۔ یہ مطالبہ کُل مسالک علماء بورڈ، جمعیت علماء پاکستان نیازی، تحریک وحدت اسلامی، شیعہ پولیٹیکل پارٹی، مجلس اتحاد المومنین، شیعہ شہریان پاکستان، تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کے عہدیداروں نے مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران کیا۔

پریس کانفرنس میں علامہ سید حسن رضا ہمدانی کے ہمراہ علامہ عاصم مخدوم، مفتی عاشق حسین، صاحبزادہ پرویز اکبر ساقی، خرم عباس نقوی، امیر عباس مرزا، علامہ وقار الحسنین نقوی، علامہ امتیاز کاظمی، علامہ منور علوی، ڈاکٹر امجد چشتی اور قوم و ملت کے دیگر اکابرین شامل تھے۔ علامہ سید حسن رضا ہمدانی نے مطالبہ کیا ہے کہ اگر اس مسئلے پر انتظامیہ نے قبل از وقت درست اقدامات نہ کیے تو گزشتہ سال کی طرح اس سال بھی پاکستان بھر سے آنے زائرین مشکلات کا شکار رہیں گے

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.