امن و امان کیلئے” احترام انسانیت“ کو فروغ دیا جائے، ڈاکٹر راغب نعیمی

جامعہ نعیمیہ کے ناظم اعلیٰ کا خواتین کی ورکشاپ کی شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بین المسالک ہم آہنگی کے فروغ میں معلم خواتین کا کردار انتہائی اہم ہے۔ ہم رواداری، برداشت، اخوت و بھائی چارے کو عام کرکے ہی پُرامن معاشرہ تشکیل دے سکتے ہیں

0 192

دارالعلوم جامعہ نعیمیہ کے ناظم اعلیٰ علامہ ڈاکٹر راغب حسین نعیمی نے کہا ہے کہ معاشرے میں امن و امان کیلئے ”احترام انسانیت“ کو فروغ دیا جائے۔ بین المسالک ہم آہنگی کے فروغ میں معلم خواتین کا کردار انتہائی اہم ہے۔ ہم رواداری، برداشت، اخوت و بھائی چارے کو عام کرکے ہی پُرامن معاشرہ تشکیل دے سکتے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے شعور فاﺅنڈیشن برائے تعلیم و آگاہی کے زیراہتمام جامعہ نعیمیہ کے ایوان سرفراز ہال میں منعقدہ 4روزہ تربیتی ورکشاپ برائے خواتین کے اختتامی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ورکشاپ سے جامعہ سراجیہ نعیمیہ کی ناظمہ نبیرہ عندلیب نعیمی، ممتاز عالم دین ڈاکٹر عمار ناصر خان، ڈاکٹر ندیم عباس، شعور فاﺅنڈیشن کے تفہیم پراجیکٹ کے منیجر سمیع خان، کوآرڈینیٹر تفہیم پراجیکٹ ماہ رخ پرویز نے ورکشاپ میں شرکت کی۔

ورکشاپ میں طالبات کو رواداری، برداشت، مسلکی ہم آہنگی سمیت دیگر موضوعات پر لیکچر دیئے گئے۔ شعور فاﺅنڈیشن کے تفہیم پراجیکٹ کے منیجر سمیع خان نے اپنے خطاب میں کہا کہ بحیثیت مسلمان ہمیں ایک ہو کر انسانیت کی فلاح و بہبود کیلئے کام کرنا ہوگا۔ ماہ رخ پرویز نے شرکاء سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ معاشرے کی بہتر تشکیل میں خواتین کے کردار کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔ ڈاکٹر عمار ناصر خان نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہمیں مسلکی تفریق سے بالا تر ہو کر انسانیت کا سوچنا ہوگا۔ڈاکٹر ندیم عباس نے کہا کہ انسانی ترقی کیلئے ہر قسم کی تقسیم سے نجات پانا ہو گی۔ ورکشاپ کے اختتام پر شعور فاوئڈیشن کی طرف سے شرکاء کو اعزازی اسناد سے نوازا گیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.