سات کروڑ پیروان مکتب اہلبیتؑ کو سیاسی میدان میں اپنی طاقت کا مظاہرہ کرنا ہوگا، علامہ مقصود ڈومکی

ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی رہنماء نے شکارپور میں گذشتہ روز انتخابات کے موقع پر خیمے کے نشان پر بلدیاتی الیکشن میں حصہ لینے والے تنظیمی ساتھیوں کے انتخابی کیمپس کا دورہ کیا

0 176

مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری تنظیم سازی علامہ مقصود علی ڈومکی نے شکارپور میں گذشتہ روز انتخابات کے موقع پر خیمے کے نشان پر بلدیاتی الیکشن میں حصہ لینے والے تنظیمی ساتھیوں کے انتخابی کیمپس کا دورہ کیا، اس موقع پر ایم ڈبلیو ایم کے امیدوار برائے کونسلرز حضور بخش منگی، زوار کامران علی دل، زوار حب علی، مہر مقصود احمد کھوہارو کے انتخابی کیمپس پہنچ کر کارکنوں کی حوصلہ افزائی کی اور ان کی جدوجہد و بہادری کو سلام پیش کیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ سیاسی میدان میں حسینیت کا پرچم لے کر قوم و ملت کی خدمت کے جذبے سے سرشار ہمارے تنظیمیں دوستوں نے ثابت کردیا کہ وہ ہر دباؤ اور پریشر کو نظر انداز کر کے خیمے کے نشان پر ملت کی ترجمانی کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وہی ملت طاقتور اور سر بلند ہوتی ہے جو سیاسی میدان میں اپنی قوت کو منوائے، پاکستان کے اندر سات کروڑ پیروان مکتب اہل بیتؑ کو سیاسی میدان میں اپنی طاقت اور قوت کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔ بلدیاتی انتخابات جمہوریت کی نرسری ہیں۔ مجلس وحدت مسلمین کے کارکن اقتدار کے حریص نہیں بلکہ خدمت کے مشتاق ہیں جو کرپشن، نا اہلی اور بدانتظامی کے خلاف میدان عمل میں ہیں۔ اس موقع پر ووٹرز اور کینڈیڈیٹس نے انتخابات میں دھاندلی کی شکایت کرتے ہوئے بتایا کہ حکمران جماعت نے جانبدار پولنگ عملہ مقرر کیا ہے جو الیکشن میں دھاندلی کر رہا ہے۔

 

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.