علامہ وقار حسین رضوی مجلس علمائے شیعہ ہزارہ کے صدر منتخب

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صدر مجلس علمائے شیعہ علامہ سید حسنین عباس گردیزی نے مجلس علمائے شیعہ کے اغراض و مقاصد سے آگاہ کیا، علماء کے معاشرے میں کردار کے حوالے سے خصوصی گفتگو کی

0 135

مرکزی صدر مجلس علمائے شیعہ پاکستان علامہ سید حسنین عباس گردیزی کی زیر صدارت مدرسہ رسول اعظمؐ ایبٹ آباد میں اجلاس منعقد ہوا۔ جس میں ایبٹ آباد، ہری پور اور مانسہرہ کے علمائے کرام نے شرکت کی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صدر مجلس علمائے شیعہ علامہ سید حسنین عباس گردیزی نے مجلس علمائے شیعہ کے اغراض و مقاصد سے آگاہ کیا، علماء کے معاشرے میں کردار کے حوالے سے خصوصی گفتگو کی اور کہا کہ معاشرے میں لوگوں کو بیدار کرنا اور حقیقی ناب اسلام کو متعارف کرانا علمائے کرام کی ذمہ داریوں میں سے ہیں۔ انہوں نے علمائے کرام سے خطاب کرتے ہوئے مجلس علمائے شیعہ پاکستان کی افادیت اور ضرورت پر بھی روشنی ڈالی۔

اجلاس میں اتفاق رائے کے ساتھ علامہ سید وقار حسین رضوی کو مجلس علمائے شیعہ ہزارہ ڈویژن کا صدر منتخب کر لیا گیا، اجلاس میں علامہ عیسیٰ امینی مرکزی نائب صدر مجلس علمائے شیعہ پاکستان، ایم ڈبلیو ایم کے صوبائی صدر علامہ سید وحید عباس کاظمی، علامہ سید وقار حسین شاہ، علامہ عابد حسین، علامہ محمد تقی جعفری، علامہ محمد حبیب امینی، علامہ سید امداد حسین شاہ، علامہ سید وقار شبیر نقوی، علامہ نذر علی روحانی، علامہ جہانزیب علی جعفری اور مولانا مظہر علی شاہ موجود تھے۔ اجلاس میں علمائے کرام نے گستاخ بی بی سکینہ سلطان گل ملعون کے خلاف اپنے غم و غصہ کا اظہار کیا اور حکومت پاکستان سے اس گستاخ کو کرفتار کر کے سخت سے سخت سزا دینے کا مطالبہ کیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.