ایام فاطمیہ میں زیادہ سے زیادہ سیرت سیدہ پر مجالس کا اہتمام کیا جائے،غلام مصطفیٰ انصاری

0 325

ترجمان شوریٰ علمائے جعفریہ پاکستان اورمسئول ہیئت آئمہ جمعہ و الجماعت جعفریہ پاکستان علامہ غلام مصطفیٰ انصاری نے کہا کہ آج پوری دنیا ایام فاطمیہ میں سوگوار نظر آتی ہے خاتونِ جنت سیدہ فاطمۃ الزہرا سلام اللہ علیھا کی شہادت کے ایام میں زیادہ سے زیادہ سیرت سیدہ پر مجالس اور دروس کا اہتمام کیا جائے تاکہ خاتونِ جنت کے امت کیلئے پیغامات کی ترویج یقینی بنائی جاسکے۔

انہوں نے کہا کہ سیدہ فاطمۃ زہراء سلام اللہ علیہا کی شہادت نے انحرافی راستے اور ولایت کے راستوں کو واضح کر دیا کیونکہ حضرت زہراء سلام اللہ علیہا کا عظیم ترین پیغام، اہل بیت علیہم السّلام کے دشمنوں سے بیزاری اور غدیر کی اہمیت کو اجاگر کرنا تھا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.