علامہ ناصر عباس جعفری نے ایم ڈبلیو ایم کی مرکزی کابینہ کے مزید نئے اراکین کے ناموں کا اعلان کردیا

علامہ شیخ اعجاز حسین بہشتی کو مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری، سلیم عباس صدیقی کو مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری، علامہ ڈاکٹر سید شفقت حسین شیرازی کو مرکزی سیکرٹری امور خارجہ، عارف حسین الجانی کو مرکزی سیکرٹری تعلیم کی ذمہ داری دی گئی ہے۔

0 188

چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے ایم ڈبلیو ایم کی مرکزی کابینہ کے اراکین کی نامزدگی کے اگلے مرحلے میں مزید رہنماؤں کے عہدوں کا اعلان کر دیا ہے۔ مرکزی سیکرٹریٹ سے جاری اعلامیے کے مطابق علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے علامہ شیخ اعجاز حسین بہشتی کو مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری، سلیم عباس صدیقی کو مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری، علامہ ڈاکٹر سید شفقت حسین شیرازی کو مرکزی سیکرٹری امور خارجہ، عارف حسین الجانی کو مرکزی سیکرٹری تعلیم، علامہ سید اقتدار حسین نقوی کو مرکزی سیکرٹری روابط، ملک اقرار حسین کو مرکزی سیکرٹری ایمپلائز ونگ، علامہ سید حسنین عباس گردیزی کو مرکزی سیکرٹری علماء ونگ (مجلس علمائے شیعہ پاکستان) اور مرکزی سیکرٹری اطلاعات سید حسین الحسینی کو نامزد کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے چیئرمین علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے مرکزی یوتھ کونسل، تربیتی کونسل اور مالیاتی کونسل کی تشکیل کا فیصلہ کیا ہے، جن کے عہدیداران کا ناموں کا اعلان جلد متوقع ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.