جے یو آئی شیرانی گروپ کا پی ٹی آئی سے مذہبی اور سیاسی اتحاد کا اعلان

اس موقع پر مولانا محمد خان شیرانی نے کہا کہ اسلامو فوبیا کے تدارک کیخلاف جدوجہد مشترکات میں سے ہے، سماج و سیاست سے جبر و نفاق کا خاتمہ اہم ضرورت ہے، دونوں جماعتوں کے مابین رفاقت کو باہمی روابط و مشاورت سے نتیجہ خیز ایجنڈے کی صورت میں ڈھالیں گے۔

0 195

اس موقع پر مولانا محمد خان شیرانی نے کہا کہ اسلامو فوبیا کے تدارک کیخلاف جدوجہد مشترکات میں سے ہے، سماج و سیاست سے جبر و نفاق کا خاتمہ اہم ضرورت ہے، دونوں جماعتوں کے مابین رفاقت کو باہمی روابط و مشاورت سے نتیجہ خیز ایجنڈے کی صورت میں ڈھالیں گے۔

اسلام ٹائمز۔ جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) شیرانی گروپ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سے مذہبی اور سیاسی معاملات پر اتحاد کا اعلان کر دیا۔ تحریک انصاف کو ایک اور بڑی کامیابی ملی ہے، جے یو آئی شیرانی گروپ کے سربراہ مولانا محمد خان شیرانی نے سابق وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی، ملاقات کے دوران قاسم سوری، شاہ محمود قریشی، پیر نور الحق قادری، سینیٹر اعجاز چودھری سمیت شیرانی گروپ کا 25 رکنی وفد بھی موجود تھا۔ ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا، پی ٹی آئی اور شیرانی گروپ کے مابین سیاسی اتحاد پر بھی گفتگو ہوئی۔ دونوں جماعتوں کے مابین باہمی مشاورت سے سیاسی و انتخابی حکمت عملی مرتب کرنے پر مکمل اتفاق کیا گیا۔

اس موقع پر مولانا محمد خان شیرانی نے کہا کہ اسلامو فوبیا کے تدارک کیخلاف جدوجہد مشترکات میں سے ہے، سماج و سیاست سے جبر و نفاق کا خاتمہ اہم ضرورت ہے، دونوں جماعتوں کے مابین رفاقت کو باہمی روابط و مشاورت سے نتیجہ خیز ایجنڈے کی صورت میں ڈھالیں گے۔ عمران خان نے کہا کہ جمعیت علمائے اسلام پاکستان کے سربراہ اور عمائدین کا خیر مقدم کرتا ہوں، ارفع مقاصد کے حصول کیلئے جدوجہد سیاست کا امتیاز ہے، تحریک انصاف روایتی سیاست سے بالاتر، اعلیٰ سیاسی و سماجی مقاصد کے حصول کیلئے کوشاں ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.