اتحاد بین المومنین وقت کا اہم تقاضہ اورشوریٰ علمائے جعفریہ کی ترجیحات میں شامل ہے ،جواد نجفی
مولاناجوادنجفی مسئول شوریٰ علمائے جعفریہ(پاکستان)لاہور نے کہا ہے کہ اتحاد بین المومنین وقت کا اہم تقاضہ اورشوریٰ علمائے جعفریہ پاکستان کی ترجیحات میں شامل ہے
مولاناجوادنجفی نے کہا کہ اتحاد بین المومنین کیلئے راہیں ہموار کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے اس لیے تمام مومنین کو بھی اختلافات بھلا کر ایک دوسرے کے ہاتھ مضبوط کرنا ہونگے ۔
مولاناجوادنجفی نے کہا کہ پاکستان میں مومنین کے درمیان نفاق پیدا کرنا دشمن کا ایجنڈا ہے اس لیے ہمارا اتحاد ہی اس ایجنڈا کی تکمیل کی راہ میں مضبوط رکاوٹ بن سکتا ہے ۔