حضرت زینب سلام اللہ علیھا کی ولادت کا دن عفت کے دن کے طور پر منایا جائے، شیخ ناصری
حضرت زینب سلام اللہ علیھا کی ولادت کا دن عفت کے دن کے طور پر منایا جائے ان خیالات کا اظہار حضرت زینب سلام اللہ علیھا کی ولادت کے موقع پر آیت اللہ العظمٰی الشیخ محمد الیعقوبی (دام ظلہ) کے وکیل اور شوریٰ علمائے جعفریہ پاکستان کے سربراہ شیخ ہادی حسین ناصری نے اپنے ایک ویڈیو پیغام میں کیا۔
شیخ ہادی حسین ناصری نے کہا کہ 5 جمادی الاول کو سیدہ زینب سلا اللہ علیھا کی ولادت کے موقع پر تمام مومنین اور بالخصوص ہمارے تمام پیش نمازوں کو ہدیہ تبریک پیش کرتا ہوں اور دعاگو ہوں کہ خدا اُنہیں توفیق دے کہ وہ اپنی مساجد میں سیدہ زینب سلام اللہ علیھا کا ذکر کرکے لوگوں کو سیدہ زینبؑ کے سوانح زندگی کے بارے میں آگاہ کریں بے شک سیدہ زینب سلام اللہ علیھا کی زندگی طولانی تھی۔
شیخ ہادی حسین ناصری نے کہا کہ حضرت زینب سلام اللہ علیھا کی زندگی سے ہمیں یہ بات سمجھ آتی ہے کہ ایک پاکیزہ گود کی تربیت کا اثر کیا ہوتا ہے۔جس طرح مختلف حوالوں سے دنیا میں دن منائے جارہے ہیں ہمارا بھی حق ہے کہ ہم بھی اپنی ثقافت اپنا کلچر اور اپنی تہذیب کے مطابق اپنے دن معین کریں۔
شیخ ہادی حسین ناصری نے کہا کہ 2016ء میں آیت اللہ العظمیٰ شیخ محمد الیعقوبی 5جمادی الاول کو عفت کا دن قرار دیا اس لیے تمام آئمہ جمعہ و الجماعت اور پیش نماز حضرات سے گزارش کرنا چاہتا ہوں کہ وہ اس دن کو خوب منائیں اور لوگوں کو بھی آگاہ کریں کہ عفت کیلئے اس سے بہتر کوئی دن نہیں ہے کہ حضرت زینب سلام اللہ کی ولادت پر ہم عفت کا دن ہے۔ حتیٰ کہ امام زمانہ علیہ السلام خود خواتین کیلئے دُعا کرتے ہیں کہ :’’ وَ عَلَى النِّسَاءِ بِالْحَیَاءِ وَ الْعِفَّة‘‘اے پروردگار! خواتین کو شرم، حیا اور عفت کی توفیق عطا فرما۔