ملی یکجہتی کونسل کے وفد کی ایرانی سفیر سید علی حسینی سے ملاقات ملی یکجہتی کونسل کے وفد کی ایرانی سفیر سید علی حسینی سے ملاقات

ملاقات میں لیاقت بلوچ کے علاوہ ملی یکجہتی کونسل کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل سید ثاقب اکبر، جمعیت علمائے پاکستان کے سیکرٹری جنرل پیر صفدر گیلانی، اسلامی تحریک کے نائب صدر علامہ عارف حسین واحدی، جماعت اہل حدیث کے امیر حافظ عبدالغفار روپڑی اور دیگر شریک ہوئے۔

0 155

ملی یکجہتی کونسل کے وفد نے کونسل کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ کی سربراہی میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر سید محمد علی حسینی سے ملاقات کی۔ ملاقات میں لیاقت بلوچ کے علاوہ ملی یکجہتی کونسل کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل سید ثاقب اکبر، جمعیت علمائے پاکستان کے سیکرٹری جنرل پیر صفدر گیلانی، اسلامی تحریک کے نائب صدر علامہ عارف حسین واحدی، جماعت اہل حدیث کے امیر حافظ عبدالغفار روپڑی، مجلس وحدت مسلمین کے جنرل سیکرٹری سید ناصر عباس شیرازی، جمعیت علمائے اسلام سینیئر کے مرکزی رہنماء پیر عبدالشکور نقشبندی، جمیعت علمائے پاکستان کے مرکزی رہنماء طاہر تنولی، تحریک جوانان پاکستان کے سربراہ عبداللہ گل، ملی یکجہتی کونسل شمالی پنجاب کے صدر ڈاکٹر طارق سلیم، صوبہ شمالی پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ جعفر نقوی اور دیگر شامل تھے۔ اس موقع پر شرکائے ملاقات نے امت مسلمہ کو درپیش مسائل اور پاک، ایران تعلقات کے حوالے سے گفتگو کی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.