فلسطین کی جنگ معرکہ حق و باطل ہے، شیخ ہادی حسین ناصری
آیت اللہ العظمٰی الشیخ محمد الیعقوبی (دام ظلہ) کے وکیل اور شوریٰ علمائے جعفریہ پاکستان کے سربراہ شیخ ہادی حسین ناصری نے کہا کہ فلسطین کی جنگ معرکہ حق و باطل ہے ۔
صیہونی حکومت آج فلسطین کے اندر واضح طور پر بے بسی کا شکار نظر آرہی ہے اور بوکھلاہٹ میں صہیونی افواج اسپتالوں، مارکیٹوں اور اسکولوں سمیت پناہ گزین کیمپوں عبادت گاہوں کو نشانہ بنا رہی ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ مقاومت کرنیوالی تمام اتحادی تنظیمیں صیہونیوں کیجانب سے پھیلائی جانیوالی دہشتگردی کے خلاف مشترکہ طور پر برسر پیکار ہیں انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں صیہونی جارحیت کیخلاف مظلوم فلسطینیوں کے حق میں احتجاج اس بات کی دلیل ہیں کہ بلا رنگ و نسل اور بلاامتیاز ہر مذہب و مسلک کا فرد صیہونی جارحیت کیخلاف اُٹھ کھڑا ہوا ہے۔